اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کیس: نیب نے دیہاڑی دار مزدورکو نوٹس بھیج دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کراچی سخی حسن کے رہائشی دیہاڑی دار مزدورکو طلبی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ نیب نے 15 جون کو دیہاڑی دارمزدور کو تحقیقات کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس میں 24 جون 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں

موجودہ بجٹ مکمل طور پر غریب کے لیے ہے: وزیر خزانہ شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ مکمل طور پر غریب کے لیے ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ترمیم پر چند ایک کے علاوہ کسی نے تقریر نہیں کی۔ ایک بجٹ پیش کیا اور پھر بحث کو سمیٹا لیکن مزید پڑھیں

حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اورجہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ذلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل اور حکومتی جہاز کے روٹ کی تفصیلات سامنے لائے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں جہاز یہاں سے اسرائیل گیا، اگر اس فلائٹ کا یہی روٹ تھا تو اجازت کس نے دی؟ بلاول نے سوال کیا کہ مزید پڑھیں

انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ملک مزید پڑھیں

پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے کے باعث دبئی میں شوہرلڑپڑے، مقدمہ درج

پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے کے باعث دبئی میں شوہر لڑ پڑے اور مقدمہ عدالت پہنچ گیا۔ اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان دبئی کی مویشی منڈی میں کام کرتے تھے جبکہ دونوں کی بیگمات کا پاکستان میں جھگڑا ہوا تو بیگمات نے شکایت اپنے اپنے شوہروں سے دبئی میں کردی۔، ساٹھ سالہ مزید پڑھیں

کورونا رسک الاؤنس کیلئے مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے حکومت سے مذاکرات کامیاب

رسک الاؤنس کیلئے مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ ورکرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ملازمین اورڈاکٹرزنے رسک الاؤنس کے معاملے پر احتجاج کیا۔ اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سڑکوں پر نکل آیا اور مظاہرین نے نیشنل پریس کلب تک مارچ کیا۔ مظاہرین کا مزید پڑھیں

نوازشریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیوایم ٹو بن سکتے ہیں، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہےکہ لندن میں مفرور بن کر بیٹھنے سے نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مہر ثبت کردی کہ نواز شریف تندرست ہیں ، مزید پڑھیں

اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سینما گھر کھولنے کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یکم جولائی سے ملک بھر میں سینما ہالز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ این سی او سی کے مطابق سینما ہالز رات 1 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی سینما میں فلم دیکھ سکیں گے۔ این سی او سی مزید پڑھیں

ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

ملک بھر میں ایک بار پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایپلی کیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں سندھ ہائی کورٹ نےاٹارنی مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار500روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید پڑھیں