صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیا آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ صحت، تعلیم سمیت 4 بنیادی اشیا آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ‏اب پنجاب کا ہرخاندان بھی صحت کارڈ سے سالانہ 10لاکھ روپے استعمال کرسکےگا جبکہ اس گیم چینجر پروگرام مزید پڑھیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ عہدے سے مستعفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ عہدے سے مستعفی ہوگئے. ذرائع کے مطابق جمشید اقبال چیمہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ جمشید اقبال چیمہ نے استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور کی نشست این اے 133 پر 5 دسمبر کو ضمنی مزید پڑھیں

سلیکٹڈ حکومت نےعوام کا برا حال کردیا ہے، تم اب جلد جاؤ گے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے کم آمدنی والے ہر ملازم کی تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور عوام کے ساتھ ہیں۔ مہنگائی کے خلاف پی پی کے زیر اہتمام منعدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ دو جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن مزید پڑھیں

لاہور؛ کالعدم تنظیم کا لانگ مارچ، کارکنوں کا پولیس پر پتھراؤ، 2 اہلکار شہید

لاہور میں کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کے دوران کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شہدا میں ایوب اور خالد شامل ہیں۔ جھڑپوں میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق شرکاء کی جانب سے مزید پڑھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 25اکتوبرسے نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نفاذ ہوجائے گا، اس سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نیاٹریڈنگ سسٹم 25اکتوبرسےکام شروع کردے گا ، اس وقت مارکیٹ میں 20سال پرانےٹریڈنگ سسٹم سے کام چلایا جارہا ہے ، نئے ٹریڈنگ سسٹم مزید پڑھیں

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکسز میں بڑے پیمانے پر چھوٹ دینے کی تجویز تیار

سندھ میں دو سال کے لیے الیکٹرک وھیکلز کی رجسٹریشن اور ٹیکسز میں بڑے پیمانے پر چھوٹ دینے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ سندھ میں برقی گاڑیوں کی رجسٹریشن اسلام آباد کے برابر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ میر شبیر علی بجارانی کی زیر صدارت مزید پڑھیں

ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی، جس کا اثر پاکستان پر پڑا: گورنر سندھ

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی، جس کا اثر پاکستان پر پڑا مگر سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کو قابو کرنے مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن اراکین سے سیکیورٹی واپس لینے کا معاملہ، وزارتِ داخلہ کی وضاحت جاری

الیکشن کمیشن کے اراکین سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر وزارتِ داخلہ نے وضاحت جاری کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ حکومت نےالیکشن کمیشن ممبران کی سیکیورٹی بھی واپس لے لی، جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری داخلہ سے رابطہ اور نئی پیشرفت کے حوالے سے بات مزید پڑھیں

قومی اسمبلی اجلاس، کرپٹوکرنسی کو ایک ضابطہ میں لانے کی ضرورت ہے: ایم کیو ایم

قومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن اسمبلی اسامہ قادری نے کرپٹو کرنسی کا معاملہ اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، جس میں ایم کیو ایم کے رکن نے کرپٹو کرنسی کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ اسامہ قادری مزید پڑھیں