سانحہ مری، حکومت کا وادئ کاغان سیاحوں کے لیے بند کرنے کا اعلان

سانحہ مری کے بعد وادئ کاغان میں کوائی کے مقام پر چیک پوسٹ قائم کرکے سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا، ڈی سی نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ برفباری کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے سیاح دلفریب مناظر دیکھنے کے لیے بالائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز مری میں پیش مزید پڑھیں

سانحہ مری: حکومت قومی سوگ کا اعلان اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سانحہ مری ایک قومی آفت ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان اور واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائے۔ رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خراب موسم کےباوجودسیاحوں کامری پہنچناانتظامی ناکامی ہے اور یہ سانحہ صوبائی وضلعی انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا مزید پڑھیں

مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے: اسلام آباد انتظامیہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے۔ فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اسلام آباد کی انتظاميہ کے مطابق فيصلہ مری ميں سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے مزید پڑھیں

کرپٹو کرنسی کی آڑ میں پاکستانی عوام سے اربوں روپوں کے فراڈ کا انکشاف

ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی کی آڑ میں بنائی گئی جعلی ایپلیکیشنز کے ذریعے پاکستانی عوام سے اربوں روپوں کے فراڈ کا انکشاف کیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے بین الاقوامی آن لائن سرمایہ کاری کمپنی بنانس سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ آن لائن سرمایہ کاری میں مبینہ خورد برد کے انکشاف کے مزید پڑھیں

بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی

جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی۔ بی ایم ڈبلیو آئی ایس فلو کو کالے، سرمائی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے۔ جرمن ادارے نے امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کرائی۔ مزید پڑھیں

80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں ںے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مزید پڑھیں

ٹویٹر نے ٹک ٹاک طرز کا ویڈیو ری ایکشن فیچر متعارف کردیا

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر نے ٹک ٹاک طرز کا ویڈیو ری ایکشن فیچر آزمائش کے لیے پیش کردیا۔ ٹویٹر کی جانب سے یہ فیچر آزمائشی طور پر صرف آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم والے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، جس کے تحت وہ کسی بھی تصویر، ویڈیو یا ٹویٹ پر مزید پڑھیں

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کردی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے مزید پڑھیں

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں 2 دہشت ہلاک اور 3 گرفتار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں اومیکرون وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، وزیرصحت کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں اومیکرون وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہواہے جس کی وزیرصحت نے تصدیق بھی کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے اومیکرون کے پہلے کیس کی اطلاع دی۔ Our public health reference lab has detected the first cases of Omicron in Pakhtunkhwa. مزید پڑھیں