بلوچستان: ٹریفک حادثے میں غیر ملکی سیاح جاں بحق

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ٹریفک حادثہ میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے سیاح چل بسا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق دالبندین کے قریب پک اپ گاڑی کی ٹکر سے پرتگال کا سیاح ہلاک ہوگیا، پرتگالی سیاح موٹرسائیکل پر ایران کے راستے کوئٹہ آرہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ مزید پڑھیں

پاکستان میں یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک کے آغاز کا اعلان

دنیا کے مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں ’یوٹیوب پریمیم‘ اور ’یوٹیوب میوزک‘ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ یوٹیوب پریمیم ایک پیڈ ممبرشپ ہے جو یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر، آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے۔ جبکہ یوٹیوب میوزک ایک نئی میوزک مزید پڑھیں

پاکستان اور چین کی افواج اورعوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں: آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں، دونوں ممالک نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا، دونوں ممالک کی افواج اورعوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی آپس میں بھائی بھائی مزید پڑھیں

سینیٹر رضا ربانی نے سینٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل کی کاپی پھاڑ دی

سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں ایک صدی پرانے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 کی مخالفت کرتے ہوئے مسودہ کی کاپی پھاڑ دی۔ واضح رہے کہ مذکورہ بل منظوری کے لیے سینیٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پیش کیا جانا تھا تاہم ان کی عدم موجودگی پر ’’متنازع‘‘ ترمیمی بل وفاقی مزید پڑھیں

ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق، دفترخارجہ کا شدید ردعمل

ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی، پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغانی دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 12 مزید پڑھیں

قومی اسمبلی سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور

قومی اسمبلی سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا، جس کے تحت سیکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارنے اور دستاویزات قبضے میں لینے کا اختیار ہوگا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد درانی کی زیر صدارت ہوا جہاں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیرداخلہ مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں: وزیر خزانہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا چاہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس پر تماشہ بنے، ہمارے فارن ایکسچینج ریزرو 14 ارب ڈالرز تک پہنچنے والے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ریزرو 15بلین ڈالر تک پہنچ جائیں، زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے مزید پڑھیں

باجوڑ دھماکا: صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی رہنماوٴں کا اظہار مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے باجوڑ میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنویشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے باجوڑ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور مزید پڑھیں

باجوڑ: جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 40 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنویشن میں دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر دھماکے کے بعد جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں

آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات، بھائی کی وفات پر تعزیت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ملاقات کی اور ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آلنہیان کی وفات پر تعزیت کی۔ اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے صدرِ متحدہ مزید پڑھیں