سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز

سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے سکردو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نئے رن وے پر آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا۔ سی اے اے ہیڈ کوارٹرزکی جانب سے اسکردو کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نئے رن وے 14R/32L کے آپریشن ہونے کے حوالے سے ناٹم بھی جاری کردیا ہے۔ نئے رن وے پر مزید پڑھیں

گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ مزید پڑھیں

جشن آزادی پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی کے موقع پر ون ویلرز، ریسنگ، ہلڑبازی اور روڈ بلاک کر کے کرتب دیکھانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جس کے مزید پڑھیں

پنک سالٹ کی برآمد کیلئے پاکستان اور امریکی کمپنی میں معاہدہ

پنک سالٹ کی امریکا برآمد کے لیے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) اور امریکی کمپنی مراکل سالٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے مطابق پاکستانی پنک سالٹ اب باضابطہ طور پر امریکا برآمد کیا جاسکے گا۔ امریکی کمپنی پاکستان میں “پنک سالٹ” کی پیداوار اور پیکجنگ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی مزید پڑھیں

انوار الحق کے نگران وزیراعظم کے تقرر پر سردار اختر مینگل کا سخت ری ایکشن، نواز شریف کو خط

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل (بی این پی-مینگل) سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کے تقرر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو خط لکھ دیا۔ سردار اختر مینگل نے اپنے خط میں لکھا کہ جناب میاں محمد نواز شریف صاحب، امید ہے آپ بمعہ اہلِ خانہ خیریت سے ہوں مزید پڑھیں

انشاء اللہ نواز شریف واپس آئیں گے اور قانون کا سامنا کریں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افسوس ہوا سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر دیا، سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا نوازشریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف واپس آئیں گے اور قانون کا مزید پڑھیں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی توڑ دی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر سندھ اسمبلی توڑ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کیے تھے اور وہ سمری خود لےکر گورنر ہاؤس پہنچے تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے مزید پڑھیں

صدر مملکت کا وزیرِاعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگراں وزیرِاعظم کا نام دینے کیلئے خط

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیرِاعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگراں وزیرِاعظم کا نام دینے کے لیے کہہ دیا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو لکھا ہے جس میں ان سے 12 اگست تک نگراں وزیراعظم مزید پڑھیں

نگران وزیراعلیٰ کے پی کو مزید 8 کابینہ اراکین کے استعفے موصول

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کابینہ کے مزید 8 اراکین کے استعفے موصول ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کابینہ اراکین کے استعفے منظوری کے لیے گورنر کو بھیجیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں 16 وزرا ،5 مشیر اور 6 معاونین خصوصی شامل تھے، گزشتہ روز کابینہ کے 19 ارکان کے استعفے مزید پڑھیں

سندھ اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی گیارہ اگست کو تحلیل کردی جائے گی، جس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ مشیر قانون مرتضیٰ ویاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ محکمہ قانون نے سندھ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کا ڈرافٹ تیار کرلیا، جو وزیراعلیٰ کو آئینی طریقہ مزید پڑھیں