“مفتاح بھائی بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں” مریم نواز کی وزیرخزانہ سے اپیل

مریم نواز نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں سے بجلی کے بل میں فکسڈ ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں، امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔ مسلم لیگ مزید پڑھیں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ ان علاقوں میں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جس کی شدت 5 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شام 6 بجکر 52 منٹ پر مکران ڈویژن کے علاقوں پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ اور گرد مزید پڑھیں

پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، ڈیزل مہنگا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 مزید پڑھیں

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور، استعفے کا مطالبہ

پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد حکومتی رکن سید عباس شاہ نے ایوان میں پیش کی جسے ارکان نے منظور کیا۔  قرارداد کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مزید پڑھیں

چند ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے، ارکان تیاری کریں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مزید پڑھیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے چوہدری محمد اختر چیئرمین کورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے معروف برطانوی رفاعی ادارہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے بانی چئیرمین چوہدری محمد اختر (تمغہ امتیاز) نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چئیرمین نے اس موقع پر کورٹ ایجوکیشنل اینڈ ریذیڈنشل کمپلیکس میں گلگت بلتستان کے سو سے زیادہ یتیم اور بے سہارا مزید پڑھیں

امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے: مسعود خان

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا مزید پڑھیں

سکھر بیراج سے مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد

سکھربیراج سے لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا، ملک بھر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعدگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 4 افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں، 4 روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ ڈی آئی جی جاوید جسکانی کے مطابق گزشتہ 13 روز میں بہہ کر آنے مزید پڑھیں

معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے،عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا،وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مزید پڑھیں

پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب ایک اچھی معیشت دیں گے: وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور اب ہم پاکستان کو ایک اچھی معیشت دیں گے اگست میں روپے پر سے دباؤ کم ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3.8 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات مزید پڑھیں