ایشیا کپ: پاکستان نے بدلہ لے لیا، بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کرلیا۔ محمد رضوان نے 71 اور مزید پڑھیں

وزارت صحت کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ

وزارت صحت نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم اٹھایا جارہا ہے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک بھر میں سیلاب سے مزید پڑھیں

حکومت کا شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا، شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ہماری قانونی ٹیم مزید پڑھیں

سیلاب سے ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن (این ایف آر سی سی) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے: عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو گرا کر ہی دم لیں گے کیونکہ یہ صوبائی حکومت نہ صرف کرپٹ اور غیرقانونی ہے بلکہ اس نے سیلاب سے متاثرہ افراد و علاقوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا مزید پڑھیں

ستمبر ستمگر ہوگا، سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد مارچ کی کال دیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت کے ساتھ 608 ارب وصولی مزید پڑھیں

بلوچستان میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان

بلوچستان میں سیلاب کے باعث بند تعلیمی ادارے 5 ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے پانچ ستمبر سے کھل جائیں گے۔اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب مزید پڑھیں

پی ڈی ایم موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہے: پرویز الہیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے اوپر سوچنے کا ہے اور اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں مزید پڑھیں

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 106 کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے 106 کیسز میں سے لاہور میں 46، راولپنڈی میں 32، گوجرانولہ میں 14، گجرات میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ملتان، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کے مختلف شہرزلزلے کی زد میں

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور سمیت چترال، مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی مزید پڑھیں