ہالینڈ کے پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع پر پولیس نے عمارت کو خالی کرالیا

ہالینڈ کے پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ہاؤس کی عمارت کو خالی کرالیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پارلیمنٹ میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہیگ کے ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے چند گھنٹوں کی تلاشی اور مزید پڑھیں

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال، شامی وزیرخارجہ کا جدہ میں پرتپاک استقبال

شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد 2011 کے بعد پہلی بار سعودی عرب پہنچ گئے۔ شامی وزیرخارجہ سعودی ہم منصب کی دعوت پرجدہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شامی وزیرخارجہ سعودی حکام کے ساتھ اجلاس میں شام کے بحران کے سیاسی حل اور شام کے اتحاد، سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آسٹریلیا میں ‘السا’ نامی شدید ترین طوفان سے تباہی کا خدشہ

آسٹریلیا کے مغربی حصے میں آنے والا طوفان ‘السا’ شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا جس کے باعث 275 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے تباہی کا امکان ظاہر کیاجا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان ‘السا’ کے برومی سے 500 کلو میٹر کے فاصلے سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی مزید پڑھیں

قطر اور بحرین کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

مشرق وسطی کے پڑوسی ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے تقریبا دو برس بعد اس فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قطر کے بیشتر پڑوسی ممالک نے سن 2017 میں دوحہ سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ غیر ملکی خبر ادارے کے مطابق بحرین اور قطر کی وزارت خارجہ نے مزید پڑھیں

امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جاسوسی کا انکشاف

امریکا کی حال ہی میں لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوتریس کی جاسوسی کی گئی۔ افشا ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل روسی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے مزید پڑھیں

شمالی کوریا کا ایک ‘نئی قسم’ کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

جنوبی کوریا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نےغالباً ایک “نئی قسم” کا بیلسٹک میزائل داغا ہے جس میں جدید ترین ٹھوس ایندھن کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ ممنوعہ ہتھیاروں کے پروگرام میں پیونگ یانگ کی ممکنہ تکنیکی پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے فرانسیسی خبر رساں ادارے مزید پڑھیں

سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری‘ ایرانی وفد کی سعودی عرب آمد

دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری کے لیے ایرانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا۔ عرب نیوز کے مطابق ایران کا ایک وفد سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کے لیے ریاض پہنچا ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ایک بیان میں کہا مزید پڑھیں

ترکیہ نے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا

ترکیہ نے بحری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا۔ ترک بحریہ کی تقویت مزید بڑھ گئی، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کیریئر آپریشنل ہو گیا۔ ٹی سی جی انادولو بحری جہاز ہیلی کاپٹر، گاڑیاں، جنگی جہاز لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔ استنبول میں مزید پڑھیں

یوکرینی صدر نے روسی فوجیوں کو داعش سے تشبیہ دے دی

صدر ولودیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ایک یوکرینی فوجی قیدی کا سر قلم کرکے ویڈیو جاری کی ہے جیسا ماضی میں داعش کرتی آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر روسی فوجی یوکرینی فوج مزید پڑھیں

یوکرینی صدر نے روسی فوجیوں کو داعش سے تشبیہ دے دی

صدر ولودیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ایک یوکرینی فوجی قیدی کا سر قلم کرکے ویڈیو جاری کی ہے جیسا ماضی میں داعش کرتی آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر روسی فوجی یوکرینی فوج مزید پڑھیں