چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک

چین کے صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اتوار کی صبح تقریباً 6 بجے سچیان صوبے کے جنوب میں لیشان شہر کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری مزید پڑھیں

امریکی صدر نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر دستخط کر دیے

امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کی جانب سے منظور کیے گئے قرض کی حد بڑھانے کے بل پر کئی ہفتوں تک تنازع جاری رہنے کے بعد دستخط کردیے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو درپیش ایک تباہ کن اور خود ساختہ ڈیفالٹ روکا جا سکے۔ 2023 کا مالی ذمہ داری ایکٹ حکومت مزید پڑھیں

مصر کی سرحد کے قریب فائرنگ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مصر کی سرحد کے قریب ایک گروپ نے سرحدی علاقے میں گھس کر فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ سے دو اسرائیلی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی مزید پڑھیں

ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا

رجب طیب اردوان نے آئندہ پانچ سال کیلئےمسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھا لیا۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگرعالمی مزید پڑھیں

ایران کا علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا اعلان

ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید پڑھیں

وزیرِاعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ میں لیماک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ سے ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی لیماک ہولڈنگز کی چئیرپرسن، ایبرو اوزدمیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان میں توانائی، انفراسٹرکچر، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ مس اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ مزید پڑھیں

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 280 افراد ہلاک ہوگئے

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرینوں کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 280 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ہولناک حادثے مزید پڑھیں

امریکا نے سوڈان کی 4 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے سوڈان میں تنازع کو ہوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے 4کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں جب کہ اس نے فوج اور پیرا ملٹری فورس پر خرطوم اور دیگر خطوں میں لڑائی کو روکنے کے لیے دباؤ بڑھایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا مزید پڑھیں

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ آل سيف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اردن کے ولی عہد شہزادہ ال حسین بن عبداللہ اور سعودی خاتون رجوہ آل سيف شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ العریبیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کے نکاح کی تقریب دارالحکومت عَمان کے ظہران پیلس میں منعقدہ ہوئی جہاں دوستوں، اہل خانہ سمیت دنیا کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نامور مزید پڑھیں

بھارتی ریاست منی پورمیں نسلی فسادات شدت اختیار کرگئے

بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کر گئے۔ کشیدہ صورتحال کے باعث 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو چکے ہیں۔ بھارتی فوج نے تقریباً 10,000 فوجیوں اور فوجی دستوں کی بھاری نفری منی پورمیں تعینات کردی۔ مُودی سرکار نے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز تقریباََ 30 مزید پڑھیں