کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے میں اطالوی سفیر ہلاک

افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے دوران اطالوی سفیر لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے۔ اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو مزید پڑھیں

اسپتال کی لفٹ گر گئی، سابق وزیر اعلیٰ بال بال بچ گئے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اسپتال کی لفٹ گر گئی، لفٹ میں سابق وزیر اعلیٰ موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اسپتال کی لفٹ اس وقت گر گئی جب اس میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ سابق وزیر اعلیٰ ایک سابق وزیر کی مزید پڑھیں

سعودی خواتین کو مسلح افواج میں بھرتی کی اجازت مل گئی

سعودی عرب کی حکومت نے مسلح افواج میں خواتین کو شامل ہونے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

دنیا بھر میں کورونا کیسز سے 24 لاکھ 63 ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 24 لاکھ 63 ہزار 614 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 61 لاکھ 21 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 26 لاکھ 29 ہزار سے زائد زیر علاج مزید پڑھیں

افغانستان سے فوجی انخلا میں جلد بازی نہیں کی جائے گی: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا میں کسی صورت جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ نیٹو کی تقریب سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے کسی بھی صورت جلد بازی میں فوج کا انخلا مکمل نہیں کیا جائے گا، امریکا مزید پڑھیں

ایران نے جوہری پروگرام پر مشروط نظرثانی کا عندیہ دیدیا

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا پابندیاں اٹھائے ہم جوہری پروگرام سے متعلق اقدامات واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدہ میں شمولیت کے اشارہ کے بعد ایران نے بھی معاہدہ کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایران مزید پڑھیں

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے خوشخبری سنا دی

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خوشخبری سنائی ہے کہ ہم مملکت میں معمول کی زندگی کی دوبارہ بحالی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ترجمان وزارت صحت نے شہریوں کو امید دلائی کہ جلد سعودی عرب میں سرانجام دی جانے والی تمام تر سرگرمیاں معمول پر مزید پڑھیں

کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے شہریوں کو 50 لاکھ جرمانہ عائد

انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں کرونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے شہریوں کو 50 لاکھ انڈونیشی روپے کا جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی دے دی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اتنا غیر معمولی سخت جرمانہ عائد کرنے کا مقصد نئے ضابطوں کی پابندی پر عملدر آمد یقینی بنانا ہے۔ جکارتہ کے نائب گورنر مزید پڑھیں

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی، سخت سزائیں عائد

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں عائد کردی گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فیڈرل پبلک پراسیکیوشن نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی دانستہ خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ ہو سکتا مزید پڑھیں

جارجیا کے وزیراعظم مستعفی، اپوزیشن کا نئے انتخابات کا مطالبہ

جیارجیا کے وزیراعظم جیارجی گخاریا نے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت میں اراکین میں اختلاف پر استعفیٰ دے دیا۔  وزیراعظم جیارجی گخاریا کے استعفے کے اعلان کے ساتھ اپوزیشن نے جشن منانا شروع کردیا اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ مقامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 میں منتخب مزید پڑھیں