ماسکو میں طوفانی ہوائیں اور موسلا دھار بارش سے 10 افراد ہلاک

روس میں سمندری طوفان کے دوران کیمپ کے مقام پر درخت گرگئے، مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی ہوگئے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو سے چھ سوکلومیٹردوروسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھاربارش سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اورچھہترزخمی ہوگئے،طوفانی ہواؤں کے مزید پڑھیں

روس کا یوکرین کی جارحیت ختم کرنے کیلئے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا عندیہ

روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کی جارحیت کامیاب ہوئی تو روس کو جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنا پڑے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سربراہی میں قائم روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف نے مزید پڑھیں

عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے مسلسل 7 دن تک رونے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

دنیا بھر میں لوگ ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروانے کے لیے ہر طرح کے انوکھے اور حیران کُن کام کرتے ہیں۔ اسی کوشش میں اکثر لوگ اپنی صحت اور جسم کو بھی نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  نائجیریا میں ایک شخص نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش میں خود مزید پڑھیں

یوکرین میں امن کیلئے سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اور برازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا مزید پڑھیں

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں حامیوں کا ڈھاکا میں حکومت کے خلاف ریلی

بنگلہ دیش کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں حامیوں نے دارالحکومت ڈھاکا میں ریلی نکالی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور نگران حکومت کے زیر انتظام عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں حزب اختلاف کی خالدہ ضیاء مزید پڑھیں

چین میں سمندری طوفان، 4 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سمندری طوفان ڈوکسوری جمعہ کی صبح جنوب مشرقی چین سے ٹکرایا، رہائشیوں کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر 4 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا کہ طوفان فوجیان صوبے کے ساحل پر پہنچنے کے بعد 175 مزید پڑھیں

طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور مسافروں سمیت 6 افراد ہلاک

کینیڈین ریاست البرٹا کے جنوب میں واقع شہر کیلگری میں ایک چھوٹا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے کہا کہ ایک طیارے نے 5 مسافروں اور ایک پائلٹ مزید پڑھیں

روس کا ماسکو پر مارے گئے 3 یوکرینی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اتوار کے روز علی الصبح ماسکو کی جانب فائر کیے گئے 3 یوکرینی ڈرون گرادیے گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق اس حملے کے باعث ایک انٹرنیشنل ایئر پورٹ مختصر مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔ ایک ڈرون کو شہر مزید پڑھیں

آسٹریلیا: آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار فوجی لاپتہ

آسٹریلیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل مزید پڑھیں

چین کے نائب وزیراعظم کل 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کل بروز اتور 30 جولائی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی مزید پڑھیں