پروگرام’ترقی اور تعمیر نو، سعودی عرب 65ارب30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تیل دے گا

سعودی عرب یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو بجلی گھروں اور عوامی خدمات کی حمایت کے لئے65ارب30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا تیل فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے یمن کے مزید پڑھیں

کورونا وائرس، دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ ہوگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ87 لاکھ سے97 ہزار زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 15 ہزار 896افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ39لاکھ 23 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ20لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ مزید پڑھیں

سعودی عرب: ورک ویزوں پر آنے والے غیرملکی اب پروفیشن ٹیسٹ کیلئے ہو جائیں تیار

سعودی عرب میں ملازمین کے لیے پروفیشن ٹیسٹ کا مرحلہ وار نفاذ کیا جارہا ہے، نئے ورک ویزوں پر مملکت آنے والوں کو پہلے اس امتحان سے گزرنا ہوگا۔ مملکت میں غیرملکی ورکرز کے لیے ‘پیشہ ورانہ تصدیق’ کے قانون کی منظور کے بعد سے پروفیشن ٹیسٹ لیا جارہا ہے تاکہ لیبر مارکیٹ میں صلاحیتوں مزید پڑھیں

میانمار میں فوجی اقتدار کیخلاف کچرا ہڑتال، ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک مزید پڑھیں

تنزانیہ کے صدر جان ماغوفولی کے آخری دیدار کے دوران بھگدڑ، 45 افراد کچل کر ہلاک

تنزانیہ کے صدر جان ماغوفولی کی آخری رسومات کے موقع پر دیدار کے لیے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 45 افراد کچل کر ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے صدر جان ماغوفولی مبینہ طور پر کورونا سے انتقال کرگئے تھے اور 21 مارچ کو ان کی مزید پڑھیں

ترک صدر نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو برطرف کردیا

ترک صدر طیب اردوان نے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مرکزی بینک کے گورنر کی برطرفی کے بعد اب اچانک ڈپٹی گورنر کو بھی برطرف کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر نے مزید پڑھیں

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 12 کروڑ82 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ82 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 3 ہزار 991افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ34لاکھ 39 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔ مزید پڑھیں

چیک ری پبلک کے امیر ترین شخص امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ارب پتی تاجر امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ 56 سالہ ارب پتی پیٹر کیلنر کے فنانشل گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کیلنر 27 مارچ کو الاسکا کے پہاڑی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں

چین کی مدد سے متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین بنانے کا آغاز

متحدہ عرب امارات نے درآمد کرنے کے بجائے چینی کمپنی سائنوفارم کی کورونا ویکسین کو ملکی سطح پر تیار کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زائد اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یو مزید پڑھیں

ماہِ رمضان کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق پلان جاری

سعودی انتظامیہ نے ماہِ رمضان کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق پلان جاری کردیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عالمی وبا کورونا وائرس کی مناسبت سے دونوں مساجد کا پلان جاری کیا۔ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے دونوں مساجد میں مزید پڑھیں