اسرائیل نسلی امتیاز اور ریاستی جبر کا مرتکب ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل، مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں اور اپنے عرب شہریوں کے خلاف نسلی امتیاز اور ریاستی جبر و استبداد کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے مزید پڑھیں

طالبان کو امن میں کوئی دلچسپی نہیں، سربراہ افغان خفیہ ایجنسی

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے چیف احمدزئی سراج کا کہنا کہ ہے طالبان امن میں دلچسپی نہیں رکھتے، دوحا معاہدےکےبعد طالبان کی کارروائیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ این ڈی ایس چیف نےکابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے افغان فورسزکے خلاف تشدد جاری رکھے مزید پڑھیں

دہلی سے ہانک کانگ جانے والی فلائٹ میں 52 مسافر کورونا وائرس کا شکار نکلے

بھارتی دارالحکومت دہلی سے ہانک کانگ پہنچنے والے ایک فلائٹ کے 52 مسافروں نے ایئرپورٹ پر حکام کو اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ایئر لائن وسٹارا کے ذریعے ہانک کانگ پہنچنے والے تمام مسافروں کا بورڈنگ کے وقت کورونا مزید پڑھیں

سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد سے متعلق بڑی خبر

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ نے ڈی پورٹ کیے گئے افراد یا ملازمین کے حوالے سے پوچھے گئے ایک اہم سوال پر وضاحت پیش کی ہے۔ جوازات سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ 3 برس قبل گھریلو کارکن کو ملک بدر کیا گیا تھا کیا اب اس کی کسی دوسرے ویزے پر مزید پڑھیں

کورونا کے بڑھتے کیسز، ترکی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

ترک صدر طیب اردگان نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد ترک صدر نے وبا کے باعث اموات میں اضافہ پر ملک بھر میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران تمام اسکول بند رہیں مزید پڑھیں

سعودی حکام نے تارکین وطن کو مملکت واپس آنے کا طریقہ بتا دیا

سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے(جوازات) سے ایک غیرملکی نے سوال کیا کہ میرا اقامہ ایکسپائر ہوچکا ہے اور کفیل نے ہروب بھی لگا دیا، اب مملکت کیسے واپس آسکتا ہوں؟ جوازات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ سعودی عرب واپس آنے کے لیے آپ کو یہ مسئلہ حل مزید پڑھیں

ایمریٹس ائیر لائنز نے مسافروں کو کوویڈ 19 میڈیکل ریکارڈز سے متعلق اہم سہولت متعارف کرادی

ایمریٹس ائیر لائنز نے متحدہ عرب امارات میں مقیم مسافروں کے لیے کوویڈ 19 میڈیکل ریکارڈز کی ڈیجیٹل تصدیق کا آغاز کردیا ہے۔ ایمریٹس ائیر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ شراکت کی پیروی کرتی ہے جو ایک ایئر لائن اور سرکاری ہیلتھ اتھارٹی کے مزید پڑھیں

کورونا سے بگڑتی صورتحال، بھارت میں مسلسل چھٹے روز تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

بھارت میں مسلسل چھٹے روز کورونا وائرس کے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مسلسل چھٹے روز تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے جن میں 3 لاکھ 23 ہزار سے زائدا فراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی جب کہ مزید مزید پڑھیں

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 14 کروڑ 84 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 84 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 33 ہزار 637 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ سے مزید پڑھیں

کورونا وائرس کی بدترین صورت حال، اردن نے بھارت سے پروازوں پر پابندی عائد کردی

کوروناوائرس کی بدترین صورت حال کے پیش نظر اردن نے بھی بھارت سے پروازوں پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت وبا کی سنگین صورت حال سے گزر رہا ہے، اسی باعث کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اردن نے بھارت سے پروازوں پر پابندی لگا دی مزید پڑھیں