خاتون صحافی کا فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر بیان مہنگا پڑ گیا

امریکی خبر رساں ادارے نے مبینہ طور پر خاتون صحافی کو فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا بیان کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی ) نے 22 برس کی خاتون صحافی امیلی وِلڈرکو گذشتہ ہفتے اُس وقت نوکری سے نکالا تھا جب غزہ پر اسرائیلی مزید پڑھیں

افریقی ملک مالی کے صدر اور وزیر اعظم کی گرفتاری پر یورپی یونین کا مذمتی بیان جاری

افریقی ملک مالی میں بغاوت کرنے والے فوجیوں نے مالی کے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا۔ یورپی یونین نے عبوری صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار وان کے “اغواء” کی مذمت کی ہے۔ مالی کے فوجی عہدیداروں نے صدر باہ نداو اور وزیر اعظم مختار وان کو گرفتار کرلیا جبکہ وزیر مزید پڑھیں

زمبابوے کی عدالت کا اہم فیصلہ؛ سابق صدر کی قبر کشائی اور میت کی منتقلی کا حکم

زمبابوے کے مقامی رسم و رواج کے مطابق ملک کے سربراہ اور علاقائی مذہبی رہنما نے سابق صدر رابرٹ موگابے کی دوبارہ تدفن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میت کو ان کی قبر سے نکال کر ملکی ہیروز کے لیے مختص قبرستان میں ملکی وقار اور عظمت کے ساتھ دفن کیا جائے۔ عالمی خبر مزید پڑھیں

مالی میں فوج اقتدار پر قبضہ، صدر اور وزیراعظم گرفتار

مالی میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے نگراں حکومت کے صدر، وزیراعظم اور وزیردفاع کو حراست میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی کی فوج نے ملک کی نگراں حکومت کے صدر باہ نداو او وزیراعظم مختار وان کو حراست میں لے لیا۔ فوجی بغاوت اُس وقت کی گئی جب ملک مزید پڑھیں

آسٹریلیا کا افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغانستان سےغیرملکی افواج کےانخلا کے بعد حالات غیر یقینی کا شکار ہوں گے۔ وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بیان دیا کہ آسٹریلوی سفارت خانے کے سفارتی مشن کی سیکیورٹی یقینی نہیں ہوگی۔آسٹریلیا فوجی نکالنے کے ساتھ سفارتخانہ بند مزید پڑھیں

میانمار کی معزول رہنما فوجی بغاوت کے بعد سوچی پہلی مرتبہ بذات خود عدالت میں پیش

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی یکم فروری کو فوج کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوئیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وکیل ‘تھا مونگ’ نے بتایا کہ سوچی کی صحت اچھی تھی اور سماعت سے آدھا گھنٹہ قبل انہوں مزید پڑھیں

عازمین حج کیلئے سعودی حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

حج 2021 کے لیے سعودی وزارت صحت نے 9 صفحات پر مشتمل ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ عازمین ‏کو ویکسی نیشن کارڈ کے ساتھ انفرادی طور پر وزارت کو ثبوت دینا ہوگا۔ ہدایت نامہ کے مطابق سعودی وزارت صحت کےتسلیم اور منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار ‏دیا گیا ہے، ویکسین کی پہلی خوراک یکم مزید پڑھیں

اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک

اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب اسٹریسا مزید پڑھیں

چین کا بغیر پٹریوں کے ٹرین چلانے کا منصوبہ

پٹریوں کے بغیر ٹرین کا تصور اور سفر ادھورا ہے، پٹریوں پر دوڑتی، بل کھاتی ٹرین چاہے کسی بھی ملک کی ہو، اپنے اندر رومانویت رکھتی ہے، تاہم اب چین اس معاملے میں بھی دنیا کو حیران کرنے جارہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین میں پٹریوں کے بغیر دوڑنے والی ٹرینیں کام کر رہی مزید پڑھیں

چین میں میراتھون میں حصہ لینے والے 21 افراد خراب موسم کے باعث ہلاک

چین میں خراب موسم کے باعث ریس میں شریک 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں میراتھون میں حصہ لینے والے 21 افراد خراب موسم کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، میراتھون میں 172 افراد شریک تھے کہ اچانک مزید پڑھیں