جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کی اہم ملاقات

امریکا اور روس کے درمیان حالیہ برسوں کی بد ترین کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے صدور کی جنیوا میں ملاقات شروع ہو گئی ہے، امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر پیوٹن نے اہم ملاقات کا آغاز ہاتھ ملا کرکیا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری ملاقات میں روسی صدر پیوٹن نے پہلا قدم مزید پڑھیں

بھارت میں ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم کردیا گیا

بھارت میں ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم کردیا گیا جس کے بعد ٹوئٹر پر پوسٹ ہونے والے ہر قسم کے مواد کی ذمہ دار کمپنی کو سمجھا جائے گا اور اسے تھرڈ پارٹی کے طور پر استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ ٹوئٹر کو حاصل قانونی تحفظ ختم ہونے کے بعد ٹوئٹرعہدیداران کو غیرقانونی اوراشتعال انگیز مزید پڑھیں

بھارت میں ہندو شرپسندوں کا بزرگ مسلمان شہری سے انسانیت سوزسلوک

بھارت میں بزرگ مسلمان شہری سے انسانیت سوزسلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 72 سالہ عبدالصمد سیفی پر تشدد کا واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا۔ ویڈیو میں موجود افراد کو بزرگ مسلمان شہری پر ڈنڈوں اور ہاتھ سے تشدد کرنے کے بعد ان کی داڑھی کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں مزید پڑھیں

اسرائیل کی ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملہ کر دیا

اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات نے فضائی پروازوں کی بندش جلد ختم ہونے کا عندیہ دے دیا

متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیر افضل محمود نے فضائی پروازوں کی بندش جلد ختم ہونے کا عندیہ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیر افضال محمودنے دبئی میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے پروازوں کی بندش کے معاملے پر گفتگو کی۔ انہوں مزید پڑھیں

اماراتی دارالحکومت ابوظبی رہائش کےلیے سب سے بہترین شہر بن گیا

عالمی وبا کے چیلنج سے نمٹنے، معاشی اور معاشرتی ترقی کے باعث اماراتی دارالحکومت ابوظبی رہائش کےلیے سب سے بہترین شہر بن گیا۔ اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظبی کو معاشرتی و معاشی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی و دیگر کی بدولت مسلسل دوسری مرتبہ رہائش کےلیے مزید پڑھیں

کینیڈا میں شہید پاکستانی خاندان کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردی گئیں۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن کی عدالت میں ملزم نیتھینیل ولٹمین کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی ہوئی۔ عدالت نے 4افراد کے قتل کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات مزید پڑھیں

افغانستان کے شہر جلال آباد میں فائرنگ, 5 پولیو ورکرز قتل کر دئیے گئے

افغانستان کے شہر جلال آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 5 پولیو ورکرز کو قتل کردیا۔ افغان میڈیا کےمطابق صوبے ننگر ہار میں منگل کے روز مسلح افراد نے پولیو مہم میں شریک ورکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 پولیو ورکرز جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان مزید پڑھیں

دلہے کی اصلیت سامنے آنے پر دلہن کے اہلخانہ نے دلہے کی درگت بنا ڈالی

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کی اصلیت سامنے آنے پر دلہن کے اہلخانہ نے دلہے کی درگت بنا ڈالی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلمان لڑکی سے پسند کی شادی کرنے والا لڑکا ہندو نکلا۔ نکاح خواں نے دلہے کا ڈرامہ پکڑ لیا۔ نکاح خواں نے عین نکاح کے وقت مزید پڑھیں

مساجد حملوں پر بننے والی فلم میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کو دکھایا جائے: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ مساجد پر حملوں کے تناظر میں بننے والی کسی بھی فلم میں انہیں یا کسی اور کردار کو دکھانے کے بجائے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم کو دکھایا جانا چاہیے۔ جیسنڈا آرڈرن نے یہ بیان کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر 2019 میں ہونے مزید پڑھیں