امریکا: نیویارک میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی

امریکی شہر نیویارک کی مساجد میں جمعے کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت مل گئی جس کو مسلم کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اب جمعے کی اذان کی گونج سنائی دے گی کیونکہ شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کے لیے اذان لاؤڈ مزید پڑھیں

امریکا کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کے نئے فوجی پیکیج کا اعلان

امریکا نے یوکرین کے لیے نئے عسکری امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پیکیج میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے مزید پڑھیں

افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا

مغربی افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کی سینئر قیادت نے سرکاری ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں اور الیکشن کو معطل کردیا ہے۔ گبون کی عسکری قیادت نے کہا کہ مزید پڑھیں

سعودی لڑاکا طیارہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے نزدیک گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ

سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔ سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے “ٹورنیڈو” مزید پڑھیں

چین میں انٹیل اور مائیکرون سمیت کئی امریکی کمپنیوں پر پابندی، واشنگٹن کا اظہارِ تشویش

امریکی سیکریٹری تجارت جینا ریمنڈو نے چینی وزیر تجارت وانگ وینٹاو کے ساتھ انٹیل اور مائیکرون سمیت امریکی کاروباروں پر پابندیوں کے بارے میں خدشات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے ’ایکسپورٹ کنٹرول انفورسمنٹ انفارمیشن ڈائیلاگ‘ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جینا ریمنڈو اور محکمہ تجارت کے مختصر مزید پڑھیں

بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثے کی ویڈیو وائرل

برازیل میں بائیک ریسنگ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 بائیک رائیڈر ہلاک ہوگئے، افسوسناک واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی برازیل کے کاشکا ویل شہر میں منعقدہ موٹو 1000 بائیک ریس کے دوران پیش آنے والے مزید پڑھیں

عراق: زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

عراق میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین کی بس عراق کے جنوبی شہر ناصریہ سے کربلا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچوں اور عورتوں سمیت 31 افراد زخمی مزید پڑھیں

تاجکستان: طوفانی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق

تاجکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ تاجکستان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے وحدت شہر میں 11 اور روداکی شہر میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق صدر امام علی رحمٰن نے جاں بحق ہونے والے افراد مزید پڑھیں

اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر لیبیا کی وزیر خارجہ معطل

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن سے ملاقات کے بعد لیبیا کی قومی اتحادی حکومت کے سربراہ نے وزیر خارجہ نجلا منقوش کو معطل کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کو وزیر خارجہ نجلا منقوش کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ انہوں نے مزید پڑھیں

فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پابندی عائد کردی

فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیرِ تعلیم گیبریل اٹل نے عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں مزید پڑھیں