افغانستان میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد موسم سرما میں ’شدید غذائی قلت‘ کا شکار ہوسکتے ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد موسم سرما میں ’شدید غذائی قلت‘ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق معاشی طور پر غیر مستحکم افغانستان کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں کا سامنا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام مزید پڑھیں

سوڈان کی عبوری حکومت کے ارکان اور دیگر رہنماؤں کو فوجی بغاوت کے باعث گرفتار

سوڈان کی عبوری حکومت کے ارکان اور دیگر شہری رہنماؤں کو فوجی بغاوت کی اطلاعات کے درمیان گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں نامعلوم فوجیوں نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ فوج نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ، لیکن جمہوریت کے حامی گروپوں نے سڑکوں مزید پڑھیں

افغانستان میں بیروزگاری و بھوک: طالبان کی کام کے بدلے گندم کی پیشکش

طالبان کی جانب سے شروع کیے گئے پروگرام کے تحت ہزاروں افراد کو کام کے بدلے گندم فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ضمن میں طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے باقاعدہ دارالحکومت کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے مزید پڑھیں

ترک صدر کا امریکا اور 9 دیگر مغربی ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ جرمنی اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کردیں۔ ان سفیروں نے پیر کے روز ایک انتہائی غیر معمولی مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس میں پیدا ہونے والے 64 سالہ سماجی کارکن عثمان کوالا کی مزید پڑھیں

چین میں بچوں پر اسکول کے ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون منظور

چین میں بچوں پر اسکول کے ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی نے بچوں کو زیادہ ہوم ورک نہ دینے کا قانون منظور کیا۔ قانون کے مطابق بچوں کو زیادہ ہوم ورک اور نصاب سے زیادہ سبق دینے پر پابندی ہوگی۔نئے قانون کے مزید پڑھیں

امریکا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام، تحقیقات شروع

امریکا کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تجربے کی ناکامی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے ہائپر سونک میزائل تجربے کی ناکامی کا اعلان کیا۔ غیرملکی رپورٹس کے مطابق آواز کی رفتار سے بھی 5 گنا تیز ہائپر سونک میزائل کی غیر معمولی مزید پڑھیں

روس کی کیمیائی مواد کی فیکٹری میں آتشزدگی، 15 افراد ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو کے قریب قائم دھماکا خیز اور کیمیائی مواد کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتا ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماسکو سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم قصبے ریازن میں مزید پڑھیں

جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار کردہ اپنا پہلا خلائی راکٹ لانچ کردیا

جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار کردہ اپنا پہلا خلائی راکٹ لانچ کردیا لیکن وہ مدار میں متعلقہ سامان کی منتقلی کرنے میں ناکام رہا، جو جدید خلائی ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کی خواہش مند قوم کے لیے دھچکا ہے۔ کوریا اسپیس لانچ وہیکل ٹو نے ساحلی علاقے سے خلا کا سفر مزید پڑھیں

صدر بائیڈن نے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعلان

چین اور امریکا میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، صدر بائیڈن نے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں چاہتا تاہم امریکا تائیوان کے معاملے پر نہ ہی پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی اپنے نظریات کو مزید پڑھیں

دنیا کے سب سے بڑا جھولا، عین دبئی کھل گیا

اماراتی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے ” عین دبئی ” کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے مزید پڑھیں