کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات کیلئے نااہل قرار

لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق لیبیا کی ہائی نیشنل الیکشنز کمیٹی کی جانب سے جن امیدواروں پر پابندی لگائی گئی ہے مزید پڑھیں

ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان مزید پڑھیں

روس: کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ

روس کے علاقے سائیبیریا میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 11افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق مقامی گرونر سرگئی تسویلیف نے بتایا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 285 کان کن موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا مزید پڑھیں

فرانس سے برطانیہ جانے والی مہاجرین کشتی ڈوب گئی، 31 افراد ہلاک

فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین برطانوی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی حکام مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو مزید پڑھیں

امریکا طالبان مذاکرات اگلے ہفتے دوبارہ ہوں گے

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذکرات اگلے ہفتے دوبارہ قطر میں شروع ہوں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق طالبان سے اگلے ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات ہوں گے۔ طالبان سے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں انسانی بحران پر بات ہو گی۔ نیڈ پرائس نے مزید پڑھیں

یورپ میں کورونا سے مزید 7 لاکھ اموات کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ یورپ اب بھی کورونا وائرس کی ’مضبوط گرفت‘ میں ہے اور اگر یہی رجحان جاری رہا تو رواں موسم سرما میں ہلاکتوں کی تعداد 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ یورپ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ مزید پڑھیں

اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد شہید، متعدد زخمی

اسرائیل کی شام میں بمباری سے دو افراد شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے وسطی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں دو عام شہری شہید اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی جارحیت میں شام کے وسطی علاقوں مزید پڑھیں

بھارت کا کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

بھارت نے کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پارلیمان نے کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی اور مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے بل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کے ایوان نمائندگان لوک سبھا میں مجوزہ مزید پڑھیں

امریکی صدر نے جمہوریت پر ورچوئل سمٹ بلا لیا، پاکستان شامل لیکن دو اہم ممالک نظر انداز

امریکی صدر بائیڈن نے 110 ممالک کو جمہوریت پر ورچوئل سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم اس فہرست میں دو اہم ممالک کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔دسمبر میں ہونے والی سمٹ میں شامل ممالک کی فہرست اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی مزید پڑھیں

ڈاکووں نے 60 سیکنڈز میں سپر اسٹور کا صفایا کر دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 80 ڈاکووں نے سپر اسٹور پر ایک منٹ میں ڈکیتی کر کے بھاگ کھڑے ہوئے۔ ڈاکووں نے تین ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد سامان اور پیسوں سے بیگ بھرے غائب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے مزید پڑھیں