تیونس میں بھی اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل رہی ہے، ایک اور افریقی ملک تیونس میں بھی اومیکرون کا کیس سامنے آگیا۔ تیونس کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، متاثرہ شخص استنبول سے تیونس پہنچا تھا۔ وزیر صحت علی مرابط کا کہنا مزید پڑھیں

ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر وضاحت جاری کی ہے۔ جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے دریافت کیا کہ ترحیل کے ذریعے ملک بدر ہو کر پاکستان پہنچا تھا جبکہ اسپانسر کی جانب سے میرا ہروب بھی فائل کیا گیا تھا مزید پڑھیں

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سے متعلق سعودی حکام کی ہدایات جاری

سعودی عرب میں معاون سیکریٹری حج وعمرہ انجینیئر ہشام سعید نے ہدایت کی ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں۔ ہشام سعید کا کہنا ہے کہ زائرین سعودی عرب پہنچنے پر (قدوم) پلیٹ فارم پر اندراج کرائیں اور پھر اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے حاصل کریں، مزید پڑھیں

یوکرین معاملہ، جو بائیڈن اور روسی ہم منصب کی مذاکرات کے لئے رضامندی

یوکرین کے مسئلے پر امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن نے مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتن کے درمیان منگل کو ویڈیو کال پر گفتگو ہوگی، جس میں یوکرین کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین مزید پڑھیں

ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز نے ترک صدر طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان پر صوبے سیرت میں بم دھماکے کے ذریعے حملے کی کوشش کو ترک سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردگان صوبے سیرت میں ایک مزید پڑھیں

38 ممالک میں ’اومیکرون‘ موجود ہے، ہلاکت سامنے نہیں آئی: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ 38 ممالک میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی ہے لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم سے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے ’اب تک اومیکرون سے متعلق اموات کی کوئی رپورٹ نہیں مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کا فرانس سے 80 جنگی جہازخریدنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے رافیل جنگی جہازوں کے لیے فرانس کے ساتھ 14 ارب یورو کے معاہدے پر دستخط کردیے جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے خلیجی دورے پر اربوں یورو کے ایک اور معاہدے کا عزم بھی کیا گیا ہے۔ فرانسیسی جنگی جہازوں کے لیے یہ تاریخ کا سب سے بڑا مزید پڑھیں

سعودی عرب میں کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار

سعودی عرب نے یکم فروری سے اپنے شہریوں پر کووڈ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم فروری 2022 سے سعودی عرب کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کو اپنی مدافعتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی بوسٹر مزید پڑھیں

افغان حکومت نے خواتین کی جبری شادی پر پابندی عائد کردی

افغانستان کے حکمران طالبان نے ملک میں خواتین کی جبری شادی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نکاح کے لیے بالغ خاتون کی رضامندی کو ضروری قرار دے دیا اور وزرا سمیت وزارتوں کو اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ہدایت کردی۔ خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ مزید پڑھیں

لیبیا: سیف الاسلام صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار

لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز لیبیا کی عدالت نے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق سیف الاسلام  نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے مزید پڑھیں