کابل میں ڈرون حملہ: امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی، پینٹاگون

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والے ڈرون حملے پر کسی امریکی فوجی یا عہدیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو کابل کابل ڈرون حملے سے متعلق رپورٹ ملی جس میں احتساب کی تجویز نہیں تھی۔ جان کربی مزید پڑھیں

روس نے ماحولیاتی آلودگی کو عالمی چیلنجز کیلئے خطرہ قرار دیا

روس نے ماحولیاتی آلودگی اور عالمی سلامتی چیلنجز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی قرارداد کو ویٹوکر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد نائجیریااور آئرلینڈ کی حمایت میں پیش کی گئی تھی، قرارداد میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے مزید پڑھیں

کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کیٹگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سہولت کا اعلان کر دیا۔این سی اوسی نے کیٹیگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی۔ کیٹیگری سی ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ، مزید پڑھیں

اومیکرون سے متاثرہ مریض برطانیہ میں انتقال کرگیا

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ مریض برطانیہ میں انتقال کرگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں اومیکرون سے پہلی موت ہوئی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز میں بھی مزید پڑھیں

روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے: جی سیون کا انتباہ

جی سیون ممالک نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے کے ساتھ ساتھ بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے اندازہ لگایا ہے کہ روس آئندہ سال یوکرین پر متعدد محاذوں پر مزید پڑھیں

عالمی وبا نے 50 کروڑ افراد کو غربت میں دھکیل دیا: عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں گزشتہ برس نصف ارب (50 کروڑ) سے زائد افراد شدید غربت کا شکار ہوگئے کیوں کہ کورونا وبا کے باعث انہیں صحت کے لیے اپنی جیبوں سے ادائیگیاں کرنی پڑیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی بینک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عالمی وبا نے بین الاقوامی سطح مزید پڑھیں

ڈیلٹا کے مقابلے میں اومیکرون زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون وائرس کی قسم ڈیلٹا کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔ رواں سال بھارت میں منظرعام پر آنے والا کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ دنیا بھر میں سب سے زیادہ وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کا سبب بنا تھا۔ لیکن مزید پڑھیں

اپنی گاڑی عارضی طور پر کسی کو دینے سے قبل این او سی ضرور تیار کروائیں, محکمہِ ٹریفک

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ اپنی گاڑی عارضی طور پر کسی کو دینے سے قبل این او سی ضرور تیار کروائیں تاکہ گاڑی کا مالک غیر ضروری چالانوں سے بچ سکیں۔ سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی کے مالک کی جانب سے دوسرے شخص کو عارضی طور مزید پڑھیں

قاہرہ سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرلیا گیا، مصری حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔ اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے قاہرہ کو سال 2022 میں مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت مزید پڑھیں

سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو اچھی خبر سنادی

سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو اقامے کی فیس میں سہولت کے لیے سہ ماہ تجدید کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے وضاحتی بیان دیا ہے کہ نئی سہولت سے تارکین کے اہل خانہ پرعائد فیس سہہ ماہی جمع کرانے کے بعد اقامہ تجدید کرایا جا سکتا ہے۔ اس سے مزید پڑھیں