مالی: دہشتگردوں کے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر حملہ، 64 افراد قتل

مالی میں دہشتگردوں نے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر دو مختلف حملے کرکے 64 افراد کو قتل کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49 سویلین جبکہ گاؤ ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے مزید پڑھیں

روس کا یوکرینی شہر ڈونیٹسک کے بازار میں حملہ، 17 افراد ہلاک

یوکرین کے شہر ڈونیٹسک کے ایک بازار میں روسی حملے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے، جسے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گھناؤنا عمل قرار دیا ہے۔ ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونیٹسک میں تقریباً 70 ہزار افراد پر مشتمل ایک قصبے کے مرکز میں پروجیکٹائلز داغے گئے، اس حملے سے مزید پڑھیں

بیڈ سے گرنے والی 160 کلو وزنی خاتون کو اٹھانے کیلئے ریسکیو اہلکار طلب

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 160 کلو وزنی خاتون اپنے بستر سے نیچے گرگئی جسے اٹھانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی مدد لینا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی عمر 62 سال ہے اور بیماری کی وجہ سے خاتون کا وزن انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے انہیں حرکت کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا مزید پڑھیں

ذیادہ سے ذیادہ نیند کے مزے لوٹیں اورلاکھوں روپے کمائیں

بہت سے لوگ مواقع ہونے کے باوجود زندگی میں صرف اس لیے آگے نہیں بڑھ پاتے کیونکہ ان کی سُستی آڑے آجاتی ہے، لیکن کس نے سوچا ہوگا کہ یہی سستی اور آرامِ طلبی اس جدید دورمیں آپ کی جیب بھرنےکے کام بھی آسکتی ہے۔ اسپین میں بسنے والے اگرنیند کے رسیا ہیں تو پھر مزید پڑھیں

چہلم امام حسینؑ: کربلا میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی حاضری

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلا میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد زائرین نے روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے چہلم مزید پڑھیں

سعودی عرب: مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا

سعودی عدالت نے مالی غبن کے مرتکب 11 پاکستانیوں کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنادی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں حراست میں لئے گئے 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق مزید پڑھیں

ایک بسکٹ کم نکلنے پر کمپنی کو بھاری رقم ادا کرنے کا حکم جاری

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا جہاں بسکٹ کے پیکٹ میں ایک بسکٹ کم ملنے پر کمپنی کو ہرجانہ بھرنا پڑ گیا۔ دلی بابو نامی شخص نے پیکٹ میں سے ایک بسکٹ کم نکلنے پر کنزیوکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بھارت کی مقبول فوڈ کمپنی آئی ٹی سی مزید پڑھیں

امریکا نے افغانستان میں کوئی ملٹری سازو سامان دہشت گردوں کے لیے نہیں چھوڑا: امریکا

امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں کوئی ملٹری سازو سامان دہشت گردوں کے لیے نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر مل کر کام کریں گے، صدر بائیڈن کو احساس ہے کہ پاکستان کو ابھی بہت خطرات مزید پڑھیں

برطانوی شہر برمنگھم دیوالیہ ہو گیا

یورپ کی سب سے بڑی کونسل کا درجہ رکھنے والی اور برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کے شہر برمنگھم کی مقامی حکومت نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ برمنگھم آبادی اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے حوالے سے بھی لندن کے بعد برطانیہ کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہاں تقریبا ایک کروڑ افراد ٹیکس مزید پڑھیں

ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک

یونان، ترکیہ اور بلغاریہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کیمپ سائٹ پر 12 سیاح موجود تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 4 سیاح اب تک لاپتا ہیں۔ ریسکیو مزید پڑھیں