آرمینیا کے صدر نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان نے اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں محدود اختیارات ہونے کے باعث ملک اور قوم کے لیے کچھ بھی نہیں کر پا رہا ہوں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیان نے حیران کن طور پور استعفیٰ مزید پڑھیں

یوکرائن تنازع پر امریکا اورروس میں تناؤ برقرار

یوکرائن پر جنگ کے بادل نہ چھٹ سکے، امریکی فوجی امداد یوکرائن پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ روس اور نیٹو ممالک کے نمائندے مزید مذاکرات پر تیار ہوگئے ہیں۔ برطانیہ نے الزام لگایا ہے کہ روس یوکرائن میں روس نواز لیڈرلگانے کی کوشش کر رہا ہے،،اس حوالے سے متعدد سابق یوکرائنی رہنماؤں کے روسی انٹیلی جنس مزید پڑھیں

یمن کی جیل پر سعودی اتحاد کا حملہ، اقوام متحدہ نے بمباری کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کے یمن کی جیل پر فضائی حملے کو قابل مذمت قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز سعودی اتحاد کےحملے میں 80 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر مؤثر مزید پڑھیں

افغان بحران کے حل کے لیے اپنی سفارت کاری جاری رکھیں گے: سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے افغانستان کے منجمد فنڈز کے مشروط اجرا کی اپنی اپیل دہراتے ہوئے افغان بحران کے حل کے لیے اپنی ’دور اندیش سفارت کاری‘ جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔  اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے فوراً بعد امریکا نے نیویارک فیڈرل ریزرو میں تقریباً مزید پڑھیں

فرانس میں نئی کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں افراد سڑکو ں پر آ گئے

فرانس میں نئی کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں افراد سڑکو ں پر آ گئے،مختلف شہروں میں 38000 افراد نے مظاہروں میں شرکت کی۔ فرانسیسی  حکومت نے آئندہ  ہفتے سے ملک بھر میں  کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں  کے خلاف سخت پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر جانے کے لیے مزید پڑھیں

آئر لینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ملک میں کورونا پابندیاں اٹھانے کا اعلان

کورونا کیسز میں کمی کے بعد آئر لینڈ میں کورونا کی لگائی گئی پابندیوں کو ختم کر دیا گیا۔ آئر لینڈ میں کورونا سے بچاؤ کے لیے اضافی ویکسی نیشن کی کامیاب مہم کے بعد وبا کو مکمل کنٹرول کر لیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں مزید پڑھیں

نیویارک میں پولیس پرفائرنگ، ایک اہلکار ہلاک 2 زخمی

نیویارک میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر ہارلیم کے علاقے میں پہنچے تھے جہاں اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جوابی فائرنگ میں مزید پڑھیں

امریکی کانگریس کا افغانستان کی مدد کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط

امریکی کانگریس نے افغانستان کی مدد کے لیے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔ امریکی کانگریس کے 13 ارکان کی جانب سے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا گیا ہے جس میں افغانستان کو انسانی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ افغان عوام کی مدد نہ کی تو افغانستان مزید پڑھیں

یورپیئن یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

یورپیئن یونین نے افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے محدود عملے کے ساتھ سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت کو یورپیئن یونین نے تسلیم نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپیئن یونین کے امور خارجہ کے ترجمان پیٹر اسٹانو مزید پڑھیں

افغانستان کو ایک حکومت تلے متحد کرنا ممکن نہیں: امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اپنی افواج اس لیے واپس بلا لیں کیونکہ جنگ زدہ ملک کو ایک حکومت کے تحت متحد کرنا ممکن نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز کانفرنس میں جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ امریکا 20 برسوں سے افغانستان میں ہر ہفتے ایک مزید پڑھیں