یوکرین مشروط طور پر نیٹو سے علیحدہ رہنے پر راضی ہوگیا

یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل مزید پڑھیں

عمران خان کی یوکرینی صورتحال اور جاری جنگ پر افسوس کا اظہار

وزیر اعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی حمایت میں پاکستانی اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران عمران خان نے یوکرین کی صورتحال اور مزید پڑھیں

افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کا اجلاس، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود ہیں۔ بین الاقوامی ائرپورٹ مزید پڑھیں

طالبان نے سرکاری ملازمین پر نئی پابندی عائد کر دی

افغانستان میں طالبان نے نئی پابندیاں عائد کر دیں، طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا۔ حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے باہر تعینات ہیں جن کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ ملازمین نئے قوانین پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ افغانستان میں طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو داڑھی مزید پڑھیں

طالبان کی غیرملکی میڈیا سے متعلق بڑی خبر

 طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں میں نشریات پرپابندی عائد کردی۔ طالبان نے امریکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے مزید پڑھیں

میکسیکو: طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ

میکسیکو سٹی میں چھوٹا طیارہ سپر مارکیٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک، 4زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات میں طیا رہ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے، طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ اسٹور بھی تباہ ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری مزید پڑھیں

طالبان حکومت نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا

طالبان حکومت نے اپنے ایک حکم نامے میں سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ کی لازمی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کہ وزارت امر بالمعروف و نہی عن مزید پڑھیں

روس یوکرین تنازعہ، ترکی کا کردار اہم بن گیا

روس اور یوکرین کے درمیان کل منگل کو انقرہ میں مذاکرات شروع ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے اگر کوئی ملک اس وقت متحرک اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے تو وہ ترکی ہے۔ ترکی ان متعدد ممالک میں شامل ہے، جو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے مزید پڑھیں

عمرہ زائرین کے لیے نئےضوابط جاری کر دیے گئے

سعودی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے نئےضوابط جاری کر دیے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری نئے ضوابط کے تحت سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزاحاصل کرنا ہوگا۔ وزارت حج کے مطابق آن لائن عمرہ ویزامیڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیاجائےگا۔ دوسری جانب سعودی وزارت حج نے پی سی آرٹیسٹ رپورٹ مزید پڑھیں

امریکا نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر طالبان سے مذاکرات منسوخ کردیئے

امریکا نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم واپس لینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے۔ وزارت خارجہ کے مزید پڑھیں