نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

چند علامتیں ظاہر ہونے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کردیں۔ گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ مزید پڑھیں

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے

شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر مزید پڑھیں

عدالت نے سابق وزیراعظم مہندا راجاپاکسے کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی

سری لنکا کی عدالت نے شدید مالی بحران پر پھوٹنے والے پُرتشدد عوامی مظاہروں اور ہنگاموں کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کے اتحادی سیاست دانوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی۔ سری لنکا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے، ان کے بیٹے نمل اور 15 مزید پڑھیں

ایران کے جوہری معاہدے پر تعطل کا شکار مذاکرات بحال ہوگئے اب حتمی معاہدے کے قریب ہیں: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بعد ایران کے جوہری معاہدے پر تعطل کا شکار مذاکرات بحال ہوگئے ہیں اور اب حتمی معاہدہ قریب ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق جوزف بوریل نے کہا کہ رواں مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان انتقال کر گئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان انتقال کر گئے۔  متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید کی عمر 73 برس تھی اور وہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔ شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے 40 مزید پڑھیں

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم شرط رکھ دی

سعودی حکومت نے رواں برس تمام عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مسجد نبویؐ اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن سے وقت لینا ضروری ہے۔ عازمین حج کے لیے عمرہ اور طواف کعبہ کے لیے مزید پڑھیں

عالمی وبا: پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا مزید پڑھیں

بھارت میں انوکھا کیس، والدین، بیٹے کیخلاف کھڑے ہو گئے

بھارت میں انوکھا کیس، والدین، بیٹے کیخلاف کھڑے ہو گئے۔ والدین نے کہا بیٹے کی دھوم دھام سے شادی کی لیکن اس نے بچہ پیدا نہیں کیا تو اب زندگی پر ہوئے سارے اخراجات واپس کرے، جو پاکستانی 12 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے کو امریکا سے تعلیم دلوا کر مزید پڑھیں

رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے وزیراعظم نامزد، وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

بدترین معاشی و سیاسی بحرانوں سے دوچار سری لنکا میں وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری بزرگ سیاستدان رانیل وکرم سنگھے کو تفویض کردی گئی ہے۔ رانیل وکرم سنگھے کو صدر سری لنکا نے وزیراعظم نامزد کیا ہے۔  ہے کہ 73 سالہ رانیل وکرم سنگھے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ سری لنکا کے مزید پڑھیں

یو اے ای کا نیا سوشل سپورٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے نیا سوشل سپورٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے پروگرام کے تحت ملازمت سے محروم افراد کو ماہانہ رقم ملے گی، سوشل سپورٹ اسکیم جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔ اسکیم نہ صرف اماراتی افراد بلکہ غیر ملکیوں کیلئے بھی ہوگی۔ اسکیم کےتحت مزید پڑھیں