کینیڈا کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے کہا ہے کہ کینیڈا قانون سازوں کی منظور کردہ قرارداد پر عمل کرے گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کینیڈین وزیرخارجہ نے اس مزید پڑھیں

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 24 گھنٹے میں مزید 95 فلسطینی شہید

عالمی برادری کی طرف سے جنگ بندی پر رضامندی کے لیے زور دیے جانے کے باوجود اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے گئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 95 سے زیادہ ہے۔ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ النصیرات کیمپ میں ایک کار مزید پڑھیں

امریکا کا پاکستان میں عام انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار

امریکی معاون وزیرخارجہ ڈونلڈ لو نے کہا ہے پاکستان کے انتخابات 2024 کا گہرائی سے جائزہ لیا، پاکستان میں عام انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصا تشویش رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ پاکستان مزید پڑھیں

یو اے ای نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ ‘ آن ارائیول’ کی سہولت دیدی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ’ویزا آن ارائیول‘ کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں اپنی ترجیحات کو واضح کرتے ہوئے پیشگی ویزا کے استثنا کی فہرست میں مزید ملکوں کو مزید پڑھیں

مسجد الحرام کی توسیع سے عمرہ زائرین کیلئے کونسی سہولت میسر ہوگی؟

رمضان المبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں تاریخ کی سب سے بڑی توسیع سے بڑی سہولت میسر آگئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران نہ صرف اندرون مملکت بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں۔ ادارہ امور حرمین کی مزید پڑھیں

غزہ: رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 22 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ماہ صیام میں بھی فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، رات گئے رفح اور خان یونس میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں معصوم بچوں سمیت مزید 22 فلسطینی شہید کردیے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفح میں 2 گھروں اور ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس مزید پڑھیں

کینیڈا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی

کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اکثریت رائے سے قراردار منظور کر لی گئی ہے۔ یہ قرارداد نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے پیش کی تھی جسے طویل بحث کے بعد متعدد ترامیم کے ساتھ 117 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ پارلیمنٹ نے مشرقِ وسطیٰ میں جامع، منصفانہ مزید پڑھیں

پاکستان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے بعد جواب میں فضائی کارروائی کی: امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملے کے بعد جواب میں فضائی کارروائی کی۔ پاکستان اور افغانستان اختلافات حل کریں۔ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے اس بارے میں پرعزم ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رپورٹس کے مطابق پاکستان مزید پڑھیں

ولادیمیر پیوٹن دوبارہ روس کا صدر منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ولادیمیر پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مزید پڑھیں

رمضان میں سعودی حکومت نے نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں نئی عمرہ پالیسی متعارف کرادی جس کے تحت صرف ایک مرتبہ ہی عمرے کی اجازت ہوگی۔ گزشتہ ہفتے مقدس ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوا جس دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد دیکھی جاتی ہے جو مختلف زیارتوں اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام مزید پڑھیں