ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد کون ہوگا ان کا جانشین؟ فیصلہ ہوگیا

 ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد اُن کے سب سے بڑے بیٹے چارلس بادشاہ بن گئے۔ برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے۔ اعلامیےکے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہوں گے۔ مزید پڑھیں

یو اے ای کے وزیرشیخ نہیان بن مبارک کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یواے ای کے وزیر کلچر، نوجوانان اورسماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مزید پڑھیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی حکومت نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن مزید پڑھیں

ملکہ الزبتھ دوم کی صحت تشویش نا ک

 ڈاکٹروں نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کردیا۔ عالمی رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا کہ ڈاکٹروں کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی صحت کے بارے میں تشویش ہے اور انہوں نے ملکہ کو طبی نگرانی میں رہنے کی سفارش کی ہے۔ خیال رہے کہ مزید پڑھیں

یو این سیکرٹری جنرل پاکستان کے خصوصی دورہ پر

 پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس 9 سے 10 ستمبر تک پاکستان کا خصوصی دورہ کریں مزید پڑھیں

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی

اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل میں ملوث فوجی اہلکارکو سزا کی تجویز مسترد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ کاکہنا ہے کہ بیرونی تعریف کے لیے اپنے اہلکار پر مقدمہ چلانےکی اجازت نہیں دوں گا۔ یائر لیپڈ کا کہنا تھا مزید پڑھیں

صنفی مساوات کے لیے 3 صدیاں درکارہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صنفی تفریق کے خاتمے دنیا کو مزید 3 صدیاں لگ جائیں گی۔ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جاری مختلف بحرانوں کی وجہ سے صنفی تفریق کی پائی جانے والی خلیج مزید وسیع ہوتی جا رہی ہے اور اس مسئلے کے مزید پڑھیں

افغانستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی: خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی جانب سے کیے جانے والے ڈرون حملے میں پاکستان کی سرزمین قطعی طور پر استعمال نہیں ہوئی، امریکی ڈرون پاکستانی سرزمین سے نہیں اڑے،اس وقت واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد کا ایسا کوئی معاہدہ نہیں۔ آرمی چيف کی تقرری کے مزید پڑھیں

انڈونیشیا میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے

انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشتعل عوام نے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے مزید پڑھیں

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی حکومت نے ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔ سعودی حکام کے مطابق عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی ہے، بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں مزید پڑھیں