افغانستان: بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تربیتی مشق کے دوران امریکی ساختہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں طالبان اہلکاروں نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں تربیتی مزید پڑھیں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنے عراقی ہم منصب عثمان علی فردہودسے ٹیلیفونک رابطہ

دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان پاکستانی زائیرین کےویزا اجراء میں تاخیر اور ویزاتعداد میں اضافہ اور پاکستانی زائرین کوعراق داخلے میں درپیش مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ حکومت نے عراق سرحد پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کو عراق داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔ عراق میں براستہ ایران داخل مزید پڑھیں

سانحہ نائين اليون کو اکيس برس بيت گئے

نائن اليون حملوں کو اکيس برس بيت گئے، گیارہ ستمبر دو ہزار ايک ميں امریکا کے شہر نیویارک میں دہشت گردی کی وہ کارروائی ہوئی تھی جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔ گيارہ ستمبر دو ہزار ايک وہ منگل کا دن تھا جب خودکش حملہ آوروں نے چار امریکی مسافر بردار مزید پڑھیں

سکریٹری جنرل یو این نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قراردے دیا

اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں، اسی فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے۔ اقوام مزید پڑھیں

فرانس نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا

 فرانسیسی صدر نے ایمانوئیل میکرون نے شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار کی حامل ریاست ہونے اور ان کے استعمال کی اجازت سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قانون سازی پر مزید پڑھیں

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے حلف اٹھا لیا

سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے مزید پڑھیں

نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈلا منڈیلا چہلم امام حسینؑ کیلئے کربلا پہنچ گئے

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بننے والے نیلسن منڈیلا کے جانشین، پوتے منڈلا منڈیلا چہلم امام حسینؑ کیلئے کربلا پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے، منڈلا منڈیلا نے 2015 میں اسلام قبول کیا تھا، آج کل وہ عراق میں موجود ہیں، وہ چہلم امام حسینؓ مزید پڑھیں

شمالی کوریامیں ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور

عالمی سطح پر سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے ایٹمی حملہ کرنے کا قانون منظور کرلیا ہے۔ اس موقع پر ملک کے سربراہ کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ نئے قانون سےجوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست کی حیثیت ناقابل واپسی ہو گی۔ شمالی کوریا نے سخت پابندیوں کے بعد بھی 2006 سے 2017 مزید پڑھیں

ملکہ الزبتھ دوم کی ذاتی دولت کتنی تھی؟

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا شمار دنیا کی امیر ترین سربراہ مملکت میں ہوتا تھا، ان کی ذاتی دولت 50کروڑ ڈالر تھی جو اب بادشاہ چارلس کو تفویض کردی جائے گی۔ ملکہ الزبتھ ثانی کا دور اقتدار 70برس سے زائد کے عرصے پر محیط رہا، برطانیہ کی تاریخ میں یہ کسی بھی شاہی حکمران کا مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس پاکستان پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا استقبال کیا۔ انٹونیو گوٹریس نے سوشل میڈیا پر عالمی برادری مزید پڑھیں