قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو ریلیف دیں ، اقوام متحدہ کی عالمی اداروں سے اپیل

اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام(یو این ڈی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنا چاہیے۔ یو این ڈی پی کے پالیسی میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے عالمی اداروں اور ممالک کو قرضوں کی واپسی کے لئے پاکستان کو ریلیف دینا چاہیے مزید پڑھیں

روس یوکرین جنگ: روس کا فوج میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ

روس نے یوکرین جنگ میں شدت و تیزی لانے کا فیصلہ کرنے کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے بعد بہت سے روسی افراد نے پڑوسی ممالک کا رخ کرلیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے فوج میں تین لاکھ مزید پڑھیں

تائیوان جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، تمام ممالک کیلئے ویزہ فری داخلے کا اعلان

تائیوان نے کورونا وبا کے بعد معیشت کو بہتر کرنے کے لیے تمام ممالک کے لیے ویزا فری انٹری اور غیرملکی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کابینہ نے جمعرات کے روز غیرملکی مسافروں کی آمد پر عائد قرنطینہ کی پابندی کو مزید پڑھیں

یوکرائن کا روس کی ویٹو پاور ختم کرنے کا مطالبہ

یوکرائن نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کو ختم کیا جائے۔ یوکرائن کے صدر نے اقوام متحدہ سے روس کو یوکرین پر حملے کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو حملے سے ہونے والے نقصان کی تلافی کرنے کا پابند بنایا جائے۔ مزید پڑھیں

روس نے یوکرائن سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا

روس نے یوکرین سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ثالثی کے بعد روس نے یوکرین سے حراست میں لیے گئے 10 غیر ملکیوں کو رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والے غیر ملکیوں میں امریکا، برطانیہ، سوئیڈن، مراکش مزید پڑھیں

پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے اُسے مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت سا حصہ سیلاب کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جس کے لیے اُسے مدد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان مزید پڑھیں

روسی صدر کا ایک اور اہم فیصلہ؛ یوکرین کے محاذ پر اضافی فوج طلب

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے محاذ پر اضافی فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی صدر کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی افواج یوکرین کی جوابی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں روس کے زیر قبضہ کچھ علاقے یوکرین نے دوبارہ مزید پڑھیں

ترک صدر کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے یو این رکن ممالک سے مالی امداد کی اپیل

ترک صدر طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں رکن ممالک سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد، مسئلہ کشمیر کے فوری حل اور یوکرین، روس کو جنگ سے نکلنے کے لیے باوقار راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مزید پڑھیں

روس کا یوکرائن کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

روس میں شمولیت کے لیے یوکرائن کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرائن کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں مزید پڑھیں

ترک صدر کی ثالثی؛ یوکرین اور روس جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس نے 200 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر ہامی بھرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور یوکرین جنگ کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ مزید پڑھیں