
عائزہ خان کے اس نئے ڈرامہ سیریل کا نام مہرپوش ہے جس میں وہ دانش تیمور کے ساتھ جیو انٹرٹینمنٹ پر اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔

ڈرامہ کی تاریخ عائزہ نے تیمور کے ساتھ بنائی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا ڈرامہ تین اپریل کو ہر پل جیو پر نشر کیاجائے گا۔
ٹیزر سے قبل عائزہ خان نے اپنی اور دانش کی ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن جمایا کہ مہرو اور شاہ جہاں جلد آرہے ہیں۔
عائزہ خان جوکہ خود کو تنہائی میں رکھے ہوئے ہیں ہفتے کو اپنے مداحوں کو تلقین کی تھی کہ حالات چاہے کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں۔

میرے پاس تم ہو کی دلکش اداکارہ نے اپنے گھر کی بالکونی پر بنائی اویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی تمام تاریکیاں روشنی کا راستہ نہیں روک سکتیں۔
