Warning: Creating default object from empty value in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/class.redux_filesystem.php on line 29

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 376

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 398

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 416

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 420

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 447

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 459

Warning: "continue" targeting switch is equivalent to "break". Did you mean to use "continue 2"? in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/extensions/customizer/extension_customizer.php on line 478

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/admin/redux-framework/inc/class.redux_filesystem.php:29) in /home/inqilabn/public_html/wp-includes/feed-rss2.php on line 8
Uncategorized – انقلاب https://intv.pk WebTV News Channel Mon, 20 May 2024 16:06:44 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.5.5 ایم کیوایم پاکستان چئیرمین کا اعلان کرنے کے بعد مخمصے کا شکار مرکزی کونسل میں کسے رکھیں اور کسے چھوڑیں درد سر بن گیا،ذرائع https://intv.pk/?p=40186 https://intv.pk/?p=40186#respond Mon, 20 May 2024 15:59:59 +0000 https://intv.pk/?p=40186
RSS Error: WP HTTP Error: A valid URL was not provided.
]]>
https://intv.pk/?feed=rss2&p=40186 0
پاکستان آمد سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا https://intv.pk/?p=40172 Fri, 12 Apr 2024 07:36:53 +0000 http://intv.pk/?p=40172 مزید پڑھیں]]>
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، کیویز ٹیم کے دو اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن اور ایڈم ملنے ٹریننگ کے دوران انجری سے دوچار ہوئے جس کے بعد دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق فن ایلن کمر جبکہ ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کی انجری کے بعد وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راؤنڈر زیک فاولکس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جبکہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل اہم کھلاڑیوں کا انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج پاکستان کیلئے روانہ ہوگا اور 14 اپریل کی صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے 9 ٹاپ کرکٹر پہلے ہی آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

]]>
پشاور کی دو سگی بہنوں کی دھوم https://intv.pk/?p=40161 Thu, 11 Apr 2024 16:26:55 +0000 http://intv.pk/?p=40161 مزید پڑھیں]]>
اسکواش میں بڑی کامیابی
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پشاور کی دو سگی بہنوں سمیت پاکستانی کھلاڑیوں نے پانچ ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملبورن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کی سیڈ 2 مہوش علی نے فائنل میں ین یی لی کوجان توڑ مقابلے کے بعد 38 منٹ میں 2-3 سے قابو کرکے پاکستان کو ٹائیٹل دلوادیا۔

گرلز انڈر13 ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اور مہوش علی کی چھوٹی بہن ماہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ایملی سینیئر کو شکست دے کر اپسیٹ فتح حاصل کی۔ ماہ نور نے فائنل میں 20 منٹ کی تگ ودو کے بعد 0-3 کی فتح کے ساتھ سے ٹائیٹل پر قبضہ جمایا، ان کی سب سے چھوٹی بہن سحرش علی کوکوارٹر فائنل میں ایمیلی سینیئر نے 37 منٹ کی سخت تگ و دو کے بعد 2-3 سے ہرادیا۔
بوائز انڈر17 کے فائنل میں ابراہیم زیب نے فتح پائی، بوائز انڈر 15 ایونٹ میں یحییٰ خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، 24 ویں سیڈ کے حامل یحییٰ خان نے ہینری کراس کو 22 منٹ کی جدوجہد کے بعد 0-3 سے زیر کرکے چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کے اذان علی خان کو سیمی فائنل میں ہینری نے مات دی تھی، گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سیدہ سارہ علی کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی الیوا وان زون سے مات کھا گئیں۔

بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈحزیفہ شاہد نےسیڈ2اونگ لیونگ یو کو محض 12 منٹ میں 30 سے قابو کر کے پاکستان کا پرچم بلند کردیا، پاکستان کے محمد فواد خان اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے تھے۔

بوائز انڈر 11 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ پاکستان آرمی کے راجہ محمد ارماس علی اپنے حریف ایڈورڈ الیم سے کوارٹر فائنل میں ہار گئے، مریم ابراہیم گرلز انڈر11 ایونٹ کے سیمی فائنل تک محدود رہیں، گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سیدہ سارہ علی کوارٹر فائنل میں مات کھا گئیں۔

واضح رہے کہ چیمپئین شپ میں شریک تمام پاکستانی کھلاڑی اپنے ذاتی خرچے پر ایونٹ میں شریک ہوئے۔

]]>
قومی ٹیم کے اعلان پر محمد حفیظ کا ردعمل https://intv.pk/?p=40159 Thu, 11 Apr 2024 16:21:07 +0000 http://intv.pk/?p=40159 مزید پڑھیں]]>
ٹی 20 میچ
پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کے اعلان پر سابق کپتان محمد حفیظ کا ردعمل آگیا۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، حفیظ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مل کر دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکست سے متعلق رپورٹ پیش کرنا چاہتے تھے لیکن نقوی نے حفیظ کو ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی محمد حفیظ کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا جس کی وجہ سے دونوں نے راستیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج کیا گیا جس میں حال ہی میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے کرکٹر محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے۔

تاہم محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اعلان پر خوش نہیں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ ’ریسٹ ان پیس ڈومیسٹک کرکٹ۔‘

بابراعظم ( کپتان ) ، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان ، عرفان خان نیازی، شاداب خان ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، زمان خان، محمد عامر، عباس آفریدی، اسامہ میر، فخرزمان اور ابرار احمد

ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔

]]>
پاکستان ٹیم میں میں بڑی سطع پر تبدیلی https://intv.pk/?p=40157 Thu, 11 Apr 2024 15:31:10 +0000 http://intv.pk/?p=40157 مزید پڑھیں]]>
پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلی
کراچی کنگز کے اسٹار پلیئر عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پہلی بار پاکستانی ٹیم میں منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پی ایس ایل کی معرف فرنچائز کراچی کنگز نے عرفان نیازی کے قومی ٹیم میں جگہ بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فرنچائز نے جاری بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ، محمد عرفان خان کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں عرفان نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی جبکہ انھیں ٹورنامنٹ کا بہترین فیلڈر بھی قرار دیا گیا تھا، شاندار پرفارمنس کے بعد انھیں قومی اسکواڈ میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

اپنی قومی ٹیم میں سلیکشن پر خوشی سے مغلوب عرفان خان نے کہا کہ لگن اور محنت کے باعث پاکستان ٹیم میں شامل ہونے میں کامیاب ہوا۔ اب میری توجہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے اور ٹیم میں اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے پر ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے رکھنے اور کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھی عرفان خان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی تواتر کے ساتھ کارکردگی اور پاکستان کے لیے اہم کھلاڑی بننے کی صلاحیت کو سراہا ہے۔

عرفان خان کے علاوہ اسپنر ابرار احمد، آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کو بھی نیوزی لینڈ کے خلات ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے عرفان خان نیازی اور پاکستان کے پورے اسکواڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

]]>
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے بھائی فراڈ کے الزام میں گرفتار https://intv.pk/?p=40151 Thu, 11 Apr 2024 08:16:17 +0000 http://intv.pk/?p=40151 مزید پڑھیں]]>
ہاردک پانڈیا کے سوتیلے بھائی کو پولیس نے دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بزنس پارٹنر کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کے سوتیلے بھائی کو بھی پولیس نے دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی کپتانی کرنے والے ہاردک پانڈیا کے سوتیلے بھائی ویبھو پانڈیا کو ممبئی پولیس نے تقریباً 4.3 کروڑ روپے کی دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ویبھو نے مبینہ طور پر پارٹنرشپ فرم سے تقریباً 4.3 کروڑ روپے کا غبن کیا جس سے انکے بھائی ہاردک اور کرونل پانڈیا کو نقصان ہوا۔

کرونل اور ویبھو نے 2021 میں ایک کاروبار قائم کیا تھا جس سے دونوں کرکٹر ہاردک اور کرونل کو 40 فیصد جبکہ انکے سوتیلے بھائی ویبھو کو 20 فیصد حصہ ملنا تھا تاہم ویبھو نے منافع بانٹنے کے بجائے ایک الگ کمپنی بنائی اور منافع اس کمپنی میں ٹرانسفر کردیا۔

ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے حکام کا کہنا ہے کہ ویبھو پر دھوکا دہی اور جعلسازی کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شکایت ہاردک پانڈیا کی جانب سے درج کروائی گئی تھی۔

دوسری جانب انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی کپتانی روہت شرما سے چھین کر ہاردک کو دینے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں جبکہ ابتدائی 5 مقابلوں میں فرنچائز بھی ایک فتح حاصل نہیں کرسکی ہے۔

]]>
قومی ٹیم میں واپسی پر محمد عامر کا ردعمل https://intv.pk/?p=40139 Wed, 10 Apr 2024 12:53:14 +0000 http://intv.pk/?p=40139 مزید پڑھیں]]>
محمد عامر
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں نام آنے کے بعد محمد عامر نے اس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر محمد عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شروع اللّٰہ کے نام سے۔

محمد عامر نے آخری مرتبہ 2020ء میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

محمد عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 59 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ عماد وسیم نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لی ہے جس کے بعد انہیں بھی اس سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

]]>
اظہر علی کی عید پر فلسطین سے اظہار یکجہتی https://intv.pk/?p=40133 Wed, 10 Apr 2024 09:34:45 +0000 http://intv.pk/?p=40133 مزید پڑھیں]]>
اظہر علی نے عید پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بیٹوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز کی جانب سے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عید کے موقع پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بیٹوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اظہر علی اور انکے بیٹوں نے گلے میں فلسطینی جھنڈے کے مفلر پہن رکھے ہیں۔

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے والدین اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں اور عید کی مبارکباد دی۔

شاداب خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ضروری تصاویر کے ساتھ عید مبارک، سب کیلئے اچھی صحت، خوشی اور کامیابی کی دعائیں۔

سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مسلم امہ کو عید مبارک۔

]]>
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان https://intv.pk/?p=40117 Tue, 09 Apr 2024 09:57:16 +0000 http://intv.pk/?p=40117 مزید پڑھیں]]>
قومی کرکٹ ٹیم
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن ٹیم نے بتایا کہ اسکواڈ میں بابراعظم، ابرار احمد، فخر زمان، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین آفریدی، اسامہ میر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عثمان خان ، زمان خان، محمد رضوان، عرفان اللہ اور شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں، حارث رؤف کو انجری کی وجہ سے شامل نہیں گیا تاہم محمد نواز کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ 5 کھلاڑی ریزرو کیٹیگری میں شامل ہیں۔

سینئر ٹیم مینیجر وہاب ریاض نے بتایا کہ ہم نے ورلڈکپ کو مدنظر رکھ کر بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے، ہم لڑکوں سے بات کرچکے ہیں، ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کھیلیں گے، عثمان خان کی گزشتہ 2 ،3 سال سے اچھی کارکردگی رہی ہے اس لیے وہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت ہورہی ہے، اب تک فیصلہ نہیں ہوا، محمد عامر اور عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے کر سلیکشن کے لیے دستیابی ظاہر کی تھی، محمد عامر اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔

بعد ازاں محمد یوسف نے عثمان خان اور عرفان اللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، چاہتے ہیں پاکستان اچھا کھیلے، ہم رہیں یا نہ رہیں لیکن اچھی ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔

عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

عثمان خان کا کہنا ہے کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ عثمان اور عرفان نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے، یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

]]>
آئی پی ایل کیلئے دورہ پاکستان ٹھکرانے والے کیوی کرکٹرز کو مشکلات کا سامنا https://intv.pk/?p=40113 Tue, 09 Apr 2024 07:56:19 +0000 http://intv.pk/?p=40113 مزید پڑھیں]]>
کیوی کرکٹرز
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے دورہ پاکستان ٹھکرانے والے کیوی کرکٹرز مشکلات کے بھنور میں پھنس گئے۔

آئی پی ایل فرنچائزز میں شامل ٹاپ 9 کیوی کرکٹرز میں سے محض 4 کھلاڑیوں کو میچز کھیلنے کا موقع مل سکا جبکہ دیگر 5 کرکٹرز تاحال موقع ملنے کے منتظر ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل تیاریوں کے سلسلے میں پلئیرز نے آئی پی ایل کو اہم قرار دیا تھا تاہم اب فرنچائزز کی جانب سے نامور کرکٹرز کو موقع ہی نہیں مل سکا۔

نیوزی لینڈ میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ کیوی کرکٹر میدان پر دیگر کھلاڑیوں کو پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 3 میچز میں باہر بیٹھے اور 2 میچز میں موقع ملا تو محض 27 رنز ہی بناسکے جبکہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جارح مزاج کیوی اوپنر رچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، انکے علاوہ نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 میچز میں 118 رنز بناسکے۔

دیگر کھلاڑیوں میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری جیسے بڑے ناموں کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔

]]>