اس نئے معاہدے کے تحت پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس(پی ٹی وی اسپورٹس) پاکستان کی تمام دو طرفہ سیریز کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام میچز بھی نشر کرے گا۔<\/p>\n
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ مرتبہ ٹین اسپورٹس سے 5سال کا معاہدہ کیا تھا جو اس سال ختم ہو گیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اندازہ ہو گیا تھا کہ سکڑتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹ اور کورونا وائرس کے اثرت کے سبب یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔<\/p>\n
پی ٹی وی اسپورٹس اس سے قبل 2012 سے قومی ٹیم کے میچز اور ڈومیسٹک میچز نشر کرتا تھا کیونکہ وہ بھی اس معاہدے کا حصہ تھا۔<\/p>\n
بورڈ نے آئی میڈیا کمیونیکیشنز سروسز کے ساتھ کیبل ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ بھی کیا ہے جس کی بدولت اب کیبل ٹی وی میچز نشر کیے جائیں گے۔<\/p>\n
سال 2023 تک جاری رہنے والے اس معاہدے میں پہلا اسائمنٹ نیشنل ٹی20 کپ ہو گا جو 30ستمبر سے شروع ہو گا جہاں اس ایونٹ کی پروڈکشن پی ٹی وی اور براڈ کاسٹنگ پی ٹی وی کرے گا۔<\/p>\n
اس معاہدے کی بدولت پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئندہ تین سالوں میں 200ملین ڈالر ملیں گے جس سے بورڈ کی آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیل کی ترقی اور بہتری میں مدد ملے گی۔<\/p>\n
پی سی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی گزشتہ 4ماہ سے اس معاہدے پر کام کررہے تھے اور انہوں نے اس سلسلے میں حمایت پر پیٹرن ان چیف اور وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا جو خود بھی معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔<\/p>\n
احسان مانی نے کہا کہ یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈ کاسٹنگ ڈیل ہے اور انہوں نے اس معاہدے پر پی ٹی وی جبکہ کیبل سروسز سے ہونے والے معاہدے پر آئی میڈیا کمیونیکیشنز کا شکریہ ادا کیا۔<\/p>\n
اس معاہدے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پاکستان تک محدود ہے اور پی سی بی دیگر ممالک میں میچز کے لیے بھی اپنے نشریاتی حقوق کو جلد حتمی شکل دے گا۔<\/p>\n
معاہدے کے تحت قومی مینز، ویمنز اور جونیئر ٹیموں کی تمام انٹرنیشنل ہوم سیریز براہ راست نشر ہوں گی جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈومیسٹک میچز بھی براہ راست نشر ہوں گے اور بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی نشریات ملک بھر کے کیبل نیٹ ورکس کو دی جائیں گی۔<\/p>\n
پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ تین سالوں کے دوران 15 ارب روپے کی خطیر رقم ڈومیسٹک مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم اور انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خرچ کرے گا۔<\/p>\n
اس منصوبے کے ساتھ ہی پاکستان ٹیلی ویژن کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور پی ٹی وی اسپورٹس کو ایچ ڈی براڈ کاسٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی جاری ہے۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 200 ملین ڈالر کے عوض تین سالہ نشریاتی حقوق کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس نئے معاہدے کے تحت پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس(پی ٹی وی اسپورٹس) پاکستان کی تمام دو طرفہ سیریز کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے تمام میچز بھی نشر \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":8589,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/8588"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=8588"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/8588\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/8589"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=8588"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=8588"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=8588"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}