برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے میسی کا کہنا تھا کہ میں کلب میں ہی رہوں گا کیونکہ کسی بھی ٹیم کو میری شرائط پوری کرنا ‘ناممکن’ ہے۔<\/p>\n
انہوں نے کہا کہ میں بارسلونا کے خلاف کسی میچ میں کھیلنا نہیں چاہتا۔<\/p>\n
خیال رہے میسی نے گزشتہ ہفتے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر بارسلونا چھوڑناچاہتے ہیں۔<\/p>\n
<\/p>\n
میسی کی خواہش پر کلب نے انہیں جواب دیا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مایہ ناز فٹ بالر فی الحال کلب سے جڑے رہیں اور اپنا کیریئر بارسلونا میں ہی ختم کریں۔<\/p>\n
رپورٹس کے مطابق میسی کے وکیل نے جو دستاویز کلب کو بھیجی تھیں اس میں 2017 میں کلب سے کیے گئے معاہدے کی کاپی بھی منسلک تھی۔<\/p>\n
معاہدے میں طے پایا تھا کہ فٹ بالر جب چاہیں کلب چھوڑ سکتے ہیں، البتہ اس شق کا خاتمہ بھی اس سال 10 جون کو ہو گیا تھا۔<\/p>\n
میسی2021 میں ختم ہونے والے اس معاہدے کے تحت کلب کی خواہش کے بغیر صرف اسی صورت میں بارسلونا چھوڑ سکتے ہیں اگر کوئی حریف کلب ان کی خدمات کے حصول کے لیے 700 ملین یورو کی خطیر رقم بارسلونا کو ادا کرے۔<\/p>\n
اسی لیے میسی نے کہا کہ دوسرے کلب میں اس شرط کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔<\/p>\n
بارسلونا نہ چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں سمجھتا تھا اور یقین تھا میں کلب چھوڑنے کے آزاد ہوں لیکن صدر نے مجھے ہمیشہ کہا کہ میں سیزن کے اختتام پر ہی کلب چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہوں’۔<\/p>\n
میسی نے کہا کہ ‘اسی لیے میں کلب کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، اب میں کلب میں رہوں گا کیونکہ صدر نے کہا ہے کہ کلب چھوڑنے کی صرف ایک صورت ہے کہ 70 کروڑ یورو ادا کیے جائیں اور یہ ناممکن ہے’۔<\/p>\n
ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک اور راستہ عدالت کا تھا، میں کبھی بھی بارسلونا کے خلاف عدالت نہیں جاؤں گا کیونکہ اس کلب سے میں پیار کرتا ہوں اور اس نے مجھے شروع دن سے سب کچھ دیا ہے’۔<\/p>\n
خیال رہے کہ میسی کی جانب سے کلب چھوڑنے کی خواہش کا اظہار گزشتہ ماہ بائرن میونخ سے 2-8 کی بدترین شکست کے بعد کیا گیا تھا۔<\/p>\n
بائرن سے بدترین شکست کے بعد بارسلونا نے اپنے اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ 12 سال میں پہلا موقع ہے کہ کلب سیزن میں کوئی بھی ٹرافی نہیں جیت سکا۔<\/p>\n
بارسلونا نے ایورٹن اور نیدلینڈز کے سابق منیجر رونلڈ کومین کو نیا کوچ مقرر کردیا ہے تاہم میسی اب تک نئے کوچ کے سربراہی میں تربیتی سیشن میں شریک نہیں ہوئے۔<\/p>\n
میسی نے ان کے بیانات سے کلب کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلیٰ سطح پر کھیلنا چاہتا ہوں، ٹائٹلز کا حصول اور چمپیئنز لیگ میں مقابلہ کرنے کا خواہاں ہوں۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے سب \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":7979,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/7978"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=7978"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/7978\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/7979"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=7978"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=7978"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=7978"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}