پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بناسکی۔<\/p>\n
تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔<\/p>\n
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا تاہم فخر زمان صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔<\/p>\n
پاکستان کی دوسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔<\/p>\n
اس کے بعد ڈیبیو کرنے والے حیدر علی اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کی۔<\/p>\n
محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مسلسل تیسری نصف سنچری داغی جبکہ حیدر علی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔<\/p>\n
132 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 54 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے اور 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔<\/p>\n
محمد حفیظ 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 اور عماد وسیم 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔<\/p>\n
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 جبکہ معین علی اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔<\/p>\n
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 46 اور معین علی 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی اور وہاب ریاض نے 2،2 جبکہ عماد وسیم اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔<\/p>\n
شاندار پرفارمنس پر محمد حفیظ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔<\/p>\n
تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں حیدر علی، سرفرازاحمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ حیدر نے ڈیبیو کیا۔<\/p>\n
اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر اور وکٹ کیپر بیٹسمیں محمد رضوان کو آرام دیا گیا۔<\/p>\n
اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان کا دورہ انگلینڈ مکمل ہوگیا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔<\/p>\n
اس سے قبل تین میچز کی ٹیسٹ سیریز بھی انگلینڈ نے 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":7835,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/7834"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=7834"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/7834\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/7835"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=7834"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=7834"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=7834"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}