قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے دو سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کرکے اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔<\/p>\n
اسٹیو اسمتھ کی ٹیسٹ میچز میں رنز بنانے کی ایورج62 ہے جب کہ ویرات کوہلی کی55 ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم کی گزشتہ دو سال کے دوران ٹیسٹ ایوریج65 رنز رہے۔<\/p>\n
بابراعظم ٹیسٹ میچز کی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔<\/p>\n
انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں بابر کی مسلسل پانچویں ٹیسٹ اننگز تھی جس میں انھوں نے 50 کا ہندسہ عبور کیا۔ ان سے قبل ظہیر عباس، سعید انور، انضمام الحق، محمد یوسف، مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔<\/p>\n
بابر اعظم کی ان پانچ اننگز میں تین سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔<\/p>\n
بابر اعظم سال 2018 اور 2019 کے دوران کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر تھے۔<\/p>\n
یکم جنوری 2018 سے دسمبر2019 تک کھیلے گئے میچز کے دوران کم از کم ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم کا رن اوسط سب سے زیادہ تھا۔ اس عرصے میں پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین کا رن اوسط 61.60 رہا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں اسٹیو اسمتھ 60.00 رن اوسط کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔<\/p>\n
اس فہرست میں بابر اعظم نے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام اسٹیو اسمتھ، ویرات کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔<\/p>\n
ٹی20 میں تیزترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے پاس ہے۔ ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے کریئر کے 27ویں میچ میں انجام دیا تھا جبکہ بابر اعظم نے26 مقابلوں میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔<\/p>\n
بابر اعظم ایک روزہ میچز میں تیزترین 11 سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ تیز ترین سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم تیسرے نمبر ہیں۔<\/p>\n
ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے کا اعزاز سابق مایہ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 64 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ 65 اننگز کھیل کر 11 سنچریاں بنانے والے ان کے ہم وطن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔<\/p>\n
ویرات کوہلی نے 82 ویں اننگز میں 11 ویں سنچری کا اعزاز حاصل کیا تھا اور تیز ترین 11 سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود تھے لیکن بابر اعظم نے بھارتی بلے باز کو چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کروارہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے دو سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ ایورج کا ریکارڈ اپنے نام کرکے اسٹیو \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":6705,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/6704"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=6704"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/6704\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/6705"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=6704"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=6704"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=6704"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}