جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے شائقین اور اسپانسرز کی دلچسپی میں اضافے کے لیے ایک نئی طرز کا فارمیٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک میچ میں دو کے بجائے تین ٹیمیں کھلانے کا اعلان کیا ہے۔<\/p>\n
تین ٹیموں کے اس کرکٹ میچ میں ہر ٹیم آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ میچ 50 یا 20 اوورز کے بجائے 36 اوورز کا ہوتا ہے اور اس کے دو ہاف ہوتے ہیں۔ ہر ہاف 18 اوورز پرمشتمل ہوتا ہے اور ایک بولر زیادہ سے زیادہ تین اوور کروا سکتا ہے۔اس میچ کی پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا فیصلہ قرعہ اندازی سے ہوگا۔ 18 اوورز میں سے 6 اوورز پہلے ہاف میں ایک ٹیم کیخلاف اور باقی چھ اوورز دوسرے ہاف میں اگلی ٹیم کیخلاف ہوں گے۔<\/p>\n
یعنی کھیل کے پہلے ہاف میں تینوں ٹیمیں بیٹنگ کریں گی 6،6،6 اوورز کھیلیں گی اس طرح جس کا اسکور زیادہ ہوگا وہ دوسرے ہاف میں پہلے بیٹنگ کرے گی اس طرح تینوں ٹیموں کے اپنی اننگز کے 12 اوورز پورے ہو جائیں گے۔<\/p>\n
اس دوران اگر کسی ٹیم کی مقررہ 12 اوورز سے پہلے سات وکٹیں گرگئیں تو آٹھواں کھلاڑی (آخری بیٹسمین) تنہا بیٹنگ کرے گا، لیکن وہ سنگل رن لینے کا مجاز نہیں ہو گا اور صرف چوکے، چھکے یا ڈبل میں رنز بناسکے گا۔<\/p>\n
تھری سائیڈ کرکٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی ٹیم جیت جائے گی۔ دو ٹیموں میں ٹائی ہوا تو پھر سپر اوور ہو گا اور تینوں ٹیموں میں ٹائی ہونے کی صورت میں انعام تینوں میں برابر تقسیم ہو گا۔<\/p>\n
جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے اس فارمیٹ کا باقاعدہ آغاز کرنے کے لیے ایک میچ پر مشتمل ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے جس کا انعقاد پہلے27 جون کو ہونا تھا تاہم انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث اس کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔<\/p>\n
اس ٹورنامنٹ کو سولیڈیرٹی کپ کا نام دیا گیا ہے، جس میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو گولڈ، سلور اور برونز میڈل دیے جائیں گے۔<\/p>\n
کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس میچ کے لیے تینوں ٹیموں کا اعلان بھی کر دیا ہے جن میں کئی بڑے نام شامل ہیں۔ اے بیز ایگلز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، کوئینز کائیٹ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاکٹ اور جیز کنگ فشرزکے کپتان کاگیسو رباڈا ہوں گے۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے بعد ایک اور نئے طرز کے کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب ایک میچ میں دو کے بجائے تین ٹیمیں مد مقابل ہوں گی, اس ٹورنامنٹ کو سولیڈیرٹی کپ کا نام دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ نے شائقین اور اسپانسرز کی دلچسپی میں \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":4891,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/4890"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=4890"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/4890\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/4891"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=4890"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=4890"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=4890"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}