ہائبرڈ ماڈل کیا ہے؟<\/strong><\/p>\n ہائبرڈ ماڈل کرکٹ میں ایک نیا اصول ہے اور یہ رواں سال بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2023 کے تنازع کی وجہ سے زیر بحث رہا ہے۔ ہائبرڈ ماڈل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پہلے سے طے شدہ میزبان ملک اپنی سرزمین پر مکمل ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے جبکہ کسی مخصوص ٹیم کے میجز غیر جانبدار مقام پر منعقد ہوں۔ پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق بھارت کے میچ غیر جانبدار مقامات جیسے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، سری لنکا، بنگلہ دیش یا برطانیہ میں منعقد کیے جانے تھے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب ہائبرڈ ماڈ ل قبول کرنے کے بعد بھارت اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔<\/p>\n پاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے، اگر ایونٹ کے فائنل میں بھارت آتی ہے تو فائنل بھی لنکن سرزمین پر منعقد ہوگا۔<\/p>\n ہائبرڈماڈل کیوں پیش کیا گیا؟<\/strong><\/p>\n ایشیاکپ میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پاکستان نے موقف اپناتے ہوئے بھارتی ٹیم کیلئے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا کہ وہ اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں تاہم بی سی سی آئی نے ہائبرڈ ماڈل بھی ماننے سے انکار کردیا تھا جس پر پی سی بی نے دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا تھا ہم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو وہاں سیکیورٹی مسائل ہیں۔<\/p>\n اس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ماڈل کو قبول کر لیا ہے، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے پہلے ہی پی سی بی کو بتا دیا ہے کہ انہیں پاکستان میں اپنے کھیل کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔<\/p>\n ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہا ں ہوگا؟<\/strong><\/p>\n بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے اور آئی سی سی نےفیڈبیک کیلئےشیڈول ورلڈکپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔جس کے مطابق ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 5 اکتوبرکو ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔<\/p>\n شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم بھارتی شہر احمد آباد اور حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔<\/p>\n شیڈول جاری ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے، تاہم پاکستان نے بھارت پر پہلے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان ورلڈکپ کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں کوئی بھی میچ نہیں کھیلے گا۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":" ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے قبول کر لیا ہے۔ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کی کسی نیوٹرل مقام پر منتقلی سے قبل ابتدائی چار میچوں کی میزبانی پاکستان کرے گی، اس کے بعد اسے نیوٹرل مقام پر منتقل کیا \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":0,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/36568"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=36568"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/36568\/revisions"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=36568"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=36568"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=36568"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}