نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز اوپنر ڈیوون کونووے کی سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر 309 رنز بنا لیے تھے، سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤدھی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔<\/p>\n
میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 309 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور ایش سوڈھی جلد ہی 11 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بن گئے، ان کے بعد ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے 10 رنز بنائے۔<\/p>\n
نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 124 رنز کا اضافہ کیا جس میں نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے میٹ ہنری کے شاندار 56 رنز بھی شامل تھے، یہ ان کی تیسری نصف سنچری تھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل کے درمیان دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔<\/p>\n
میٹ ہنری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے ہمراہ 10ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے اعجاز پٹیل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔<\/p>\n
پاکستان کی جانب سے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے 4 جب کہ آغا سلمان اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو پہلا نقصان 27 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جب عبداللہ شفیق 19 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔<\/p>\n
امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی تاہم شان مسعود ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور جلدی آؤٹ ہوگئے۔<\/p>\n
شان مسعود نے 11 گیندوں کا سامنا کیا اور 4 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر کونووے کو کیچ دے گئے۔<\/p>\n
کپتان بابراعظم اور امام الحق نے اننگز آگے بڑھائی تو دونوں بلے باز پراعتماد نظر آئے لیکن وکٹوں کے درمیان دوڑ میں سمجھ داری کا مظاہرہ نہ کر پائے اور پاکستان کو تیسرا نقصان پہنچایا۔<\/p>\n
پاکستان کا اسکور 99 رنز پر پہنچاہی تھا کہ بابراعظم کو نیکولس اور بریسویل کے گٹھ جوڑ نے رن آؤٹ کرکے میدان بدر کردیا۔<\/p>\n
بابراعظم نے 41 گیندوں کا سامنا کرکے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے تھے۔<\/p>\n
امام الحق نے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ذمہ دارانہ انداز اپنائے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔<\/p>\n
دوسرے اینڈ سے سعود شکیل مشکل میں دکھائی دیے اور بدستور انتہائی محتاط رویہ اپنایا تاہم امام الحق نے رنز کی رفتار برقرار رکھی۔<\/p>\n
دوسرے روز جب کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں پر 154 رنز بنائے تھے۔<\/p>\n
امام الحق 74 اور سعود شکیل 13 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔<\/p>\n
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔<\/p><\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
پاکستان نے امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز 3 وکٹوں پر 154 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز اوپنر ڈیوون کونووے کی سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر 309 رنز بنا \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":32491,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/32490"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=32490"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/32490\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/32491"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=32490"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=32490"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=32490"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}