انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کی نسبت ورلڈکپ میں تھوڑا ریلیف مل جاتا ہے، ایک سخت میچ کے بعد تھوڑی آسان ٹیم مل جاتی ہے، میرے خیال میں پاکستان ورلڈکپ جیتنےکا اہل ہے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سوال پر پی سی بی چئیرمین کا جواب تھا کہ ان پچز پرویسٹرن بلاک کی ٹیمیں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں، تقریباً ساری بڑی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، بھارت کو بھی یہاں آکر ایشیا کپ میں کھیلنا چاہیے، ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد بھی یہ تھا کہ ایشین بلاک آپس میں کھیلے، تو میرے خیال میں سب کو یہاں اکر کھیلنا چاہیے۔<\/p>\n
ورلڈکپ میں ابتدائی میچ بھارت کے ساتھ ہونے پر اضافی پریشر محسوس کرنے کے سوال پر بورڈ سربراہ نے واضح کیا کہ پریشر تو ہر میچ کو ہوتا ہے۔گزشتہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی تھی لیکن ہم نے پانچ میچز جیت لیے تھے، ہمیں اس ٹیم کو کریڈٹ دینا ہے، یہ ٹیم مایوس کم کرتی ہے۔انکی کامیابیاں بہت زیادہ ہیں۔جب وننگ گراف پچھہتر فی صد ہےتو اس کا مطلب ہے کہ آپ کم غلطیاں کررہےہیں۔ہر دن پرفارمنس میں تسلسل آسان نہیں ہوتا، یہ ایک مشکل گیم ہے۔<\/p>\n
رمیز راجہ نے کہا کہ خامیاں ہر ٹیم میں ہوتی ہیں، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پاس کوالٹی اسپنرز موجود نہیں، اس پر بھی تنقید ہوتی ہے۔ ہر ٹیم کے پاس کوئی ہائی پوائنٹس اور کچھ لو پوائنٹس ہوتے ہیں، اگر مجموعی طور پر ٹیم آپ کو اچھا رزلٹ دے رہی ہے تو پھر اس کی اونرشپ ہونی چاہیے۔<\/p>\n
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ پارٹنرشپ کے سوال پر رمیز راجہ کا موقف اپنایا کہ یہ لوگوں کی اس بات پر حیران ہوتا ہوں کہ بابر اور رضوان کی جگہ دوسری جوڑی کو موقع دیں، بڑی مشکل سے اوپننگ جوڑی بنتی ہے۔ ماضی میں دس سے زیادہ جوڑیاں آزمائی جاتی تھیں اور لوگ کہتے تھے کہ پاکستانی ٹیم کے پاس اوپنرز کی جوڑی نہیں۔اب جب ہمارے پاس ایک بہترین اوپنرز پئیر موجود ہے تو لوگ بات کرتے ہیں کہ ان کو اکٹھا کیا رکھا ہوا ہے۔کسی بھی بڑی ٹیم میں ایک بہترین وکٹ کیپر، اوپننگ جوڑی، فاسٹ بولرز سب کچھ اس وقت ہمارے پاس ہیں۔<\/p>\n
شاہین شاہ سے متعلق چیئرمین پی سی بی کا بیان<\/strong><\/p>\n شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے لیے تیار اور پرجوش ہیں، شاہین سے بات ہوئی ہے وہ بہت پراعتماد ہیں کہ ان کی واپسی پہلے کی طرح بہت زبردست ہوگی،وہ کہہ رہےہیں کہ میں عام طور پر اتنا فٹ نہیں ہوا، جتنا اب محسوس کررہا ہوں۔ گھٹنے کی انجری عام انجری سے الگ ہے، بہت دیکھ بھال کی ضرورت ہے،شاہین نے پوری طرف پلاننگ کررکھی ہے، وہ آسٹریلیا پہنچ کر پریکٹس کرنے کے ساتھ دو پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے، اس سے ہم سب کو اس فٹنس اور ردھم کا اندازہ ہوجائے گا۔ شاہین کی طرح ہم بھی پوری طرح تیار ہیں۔<\/p>\n جونیر لیگ کے حوالے سے رمیز راجہ کا ردعمل<\/strong><\/p>\n ہماری کوشش ہے کہ ٹیلنٹ جو بھی آئے وہ ایک پراسس سے گزر کر قومی ٹیم تک پہنچے۔جونیئرز لیگ میں چھوٹے بچے شامل ہورہے ہیں، اس عمر میں یہ خواب دیکھتےہیں اور ان کی خوشی کی کوئی قیمت نہیں۔ ایک دس سال کا بچہ اب کرکٹ کو اپنا ذریعہ معاش بناسکتاہے، ہم امریکہ میں باسکٹ بال، بیس بال اوردوسرے ممالک میں فٹبال کے آئیڈیے یہاں متعارف کرارہےہیں تاکہ بلندیوں کو چھوئیں۔ لوگ کہتےہیں کہ ہم پرانی طرز کی ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہیں، اس سے متفق نہیں، آپ ہمارے رزلٹ دیکھیں،وہ بہت اچھے ہیں۔<\/p>\n کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے اس خواہش کااظہار کیا کہ سارےفارمیٹ میں پاکستان کو نمبرون بننے کی تمنا ہے، جونئیر سطح پر کرکٹ کو ٹھیک کررہےہیں، اسکولز کی سطح پر کرکٹ کروارہےہیں، نئی کھیپ پر انویسٹ کررہےہیں، غیر ملکی پاور ہٹر کوچز سمیت وہ سب سہولیات دے رہے ہیں جس سے دس سال کی عمر کا بچہ بھی مستقل کا کامیاب کرکٹر بن سکے گا۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":" چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ایشیائی ٹیموں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہماری قوت اسپنرز ہیں، ٹیم کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے۔ ہماری ٹیم جیت رہی ہے، البتہ جب یہ دو میچ اکٹھے ہارتے ہیں تو اس پر کنٹرول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":31939,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/31938"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=31938"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/31938\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/31939"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=31938"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=31938"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=31938"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}