ٹی20 رینکنگ میں عالمی نمبر ایک محمد رضوان نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار کارکردگی کی بدولت ایک مرتبہ پھر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔<\/p>\n
ستمبر کے مہینے میں بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے رضوان کا مقابلہ بھارت کے اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کرس گرین سے تھا۔<\/p>\n
اس ایوارڈ کو جیتنے پر رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس ایوارڈ کے حصول کے قابل بنایا۔<\/p>\n
انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے یہ کام آسان بنا دیا، اس طرح کے اعزاز اعتماد میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔<\/p>\n
وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں اور آسٹریلیا میں ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران اس کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا چاہوں گا۔<\/p>\n
رضوان نے اپنا یہ ایوارڈ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کردیا۔<\/p>\n
گزشتہ ماہ کھیلے گئے 10 میچوں میں رضوان نے 7 نصف سنچریاں اسکور کیں جس میں ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی فتح گر اننگز بھی شامل ہے، البتہ ایشیا کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے باوجود وہ پاکستان کو فائنل میں فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔<\/p>\n
انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی بہترین فارم برقرار رکھی اور 138.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہوئے 63.20 کی اوسط سے 316 رنز بنائے۔<\/p>\n
دوسری جانب بھارت کی کپتان ہرمن پریت کور کو عمدہ کھیل پیش کرنے پر ستمبر کے لیے بہترین ویمنز کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔<\/p>\n
اس ایوارڈ کے لیے ہرمن پریت کا مقابلہ ہم وطن سمرتی مندھانا اور بنگلہ دیشی ہم منصب نگار سلطانہ سے تھا۔<\/p>\n
ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کیا، انہوں نے سیریز میں 221 رنز اسکور کیے تھے۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مسلسل عمدہ کارکردگی پر پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ماہ ستمبر کے لیے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ ٹی20 رینکنگ میں عالمی نمبر ایک محمد رضوان نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار کارکردگی کی بدولت \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":31887,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/31886"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=31886"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/31886\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/31887"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=31886"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=31886"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=31886"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}