سینئر بیٹسمین کے مطابق کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اعلیٰ معیار سیٹ کیا ہے، پچ پہلے میچ کی بانسبت بہتر مگر آئیڈیل نہیں تھی۔ دوسری جانب بابرنے کہاکہ میچ کی صورتحال کے مطابق کھلاڑیوں کا ذمہ داری اٹھانا ٹیم کیلیے بڑی خوش آئند بات ہے، بولرز نے درمیانی اوورز میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھا جس کی وجہ سے وکٹیں حاصل ہوئیں۔<\/p>\n
بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیٹسمین فخرزمان نے کہا کہ ملک سے باہر کوئی بھی جیت ہو وہ اہم ہوتی ہے، ٹیم کی مستقل اچھی کارکردگی کا سہرا بابر اعظم کے سر جاتا ہے۔<\/p>\n
کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں جو معیار مقرر کیااس کیلیے ہر کھلاڑی سخت محنت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی پچز اور کنڈیشنز یواے ای سے مختلف ہیں،میزبان بولرز اپنی کنڈیشنز سے بخوبی واقف اور یہاں اچھی بولنگ کا ہنرجانتے ہیں۔<\/p>\n
کسی کیلیے بھی آغاز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی، اس بار پچ پہلے میچ کی بانسبت بہتر مگر آئیڈیل نہیں تھی، ساتھی بیٹسمین محمد رضوان نے یہی کہا تھا کہ کچھ دیر کریز پر ٹھہر گئے تو رنز بنانا آسان ہوجائے گا۔<\/p>\n
کپتان بابر اعظم نے کہاکہ بطور ٹیم بہتر کوشش کی وجہ سے ہم اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، درمیانی اوورز میں بولرز نے زبردست پرفارم کرتے ہوئے میزبان بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھا جس سے مسلسل وکٹیں حاصل ہوتی رہیں، اسی وجہ سے بنگلہ دیش کو اتنے کم ٹوٹل تک محدود کر سکے۔<\/p>\n
ہدف چھوٹا ہونے کی وجہ سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہونے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے،بنگلہ دیشی کنڈیشنز میں کھلاڑی ذمہ داری اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،اس بار فخرزمان اور محمد رضوان نے چیلنج قبول کیا اور اچھی اننگز کھیلیں،میں بھی اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اگلے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
فخر زمان نے قومی ٹیم کی فتوحات کا کریڈٹ بابر اعظم کو دیدیا۔ سینئر بیٹسمین کے مطابق کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اعلیٰ معیار سیٹ کیا ہے۔ سینئر بیٹسمین کے مطابق کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اعلیٰ معیار سیٹ کیا ہے، پچ پہلے میچ کی بانسبت بہتر مگر آئیڈیل نہیں تھی۔ دوسری جانب بابرنے \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":21806,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/21805"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=21805"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/21805\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/21806"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=21805"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=21805"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=21805"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}