یہ امر حیران کن ہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے اپنے طے شدہ دورے منسوخ کیے ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم تو پاکستان آنے کے بعد واپس گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے اور انگلش ٹیم کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے پر افسوس بھی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کی بہترین نمبر ون ٹیم بن گئی توکھیلنے کے لیے ٹیموں کی لائن لگ جائے گی۔<\/p>\n
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشا اللہ زندہ رہیں گے۔<\/p>\n
پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین رمیزراجہ نے کہا کہ یہ قومی ٹیم کے لیے دنیا کی بہترین ٹیم بننے کا موقع ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم وہاں جائیں گے جہاں ہمارا مفاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔<\/p>\n
رمیز راجہ نے کہا کہ ہماری سکیوریٹی ایجنسیز دنیا میں سب سے زیادہ بیٹل ہارڈن ہیں اور دنیا جانتی ہے کہ ہماری سکیورٹی ایجنسیز کس معیار کا کام کرتی ہیں؟ انہوں ںے کہا کہ ان سے بھی کچھ شیئر نہ کریں جہاز پکڑیں اور نکل جائیں تو پہلے یہ دھچکہ لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے سبق بھی ہے کیونکہ ہم ان کے لیے آوٹ آف دی وے جا کر ساتھ دیتے ہیں۔<\/p>\n
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم ان کی خواہشات کو سرآنکھوں پر رکھتے ہیں اورہم بہترین میزبان ہیں لیکن جب ہم ان کے ملک جاتے ہیں تو یہ قرنطینہ میں ہمارے کھلاڑیوں کو ڈانٹ ڈپٹ بھی کرتے ہیں۔<\/p>\n
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ مصیبت میں کرکٹ کے حلقوں کو ایک دوسرے کے کام آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گلہ کس سے کریں؟ یہ تو اپنے تھے، لیکن انہوں نے ہمیں اپنا سمجھا نہیں۔<\/p>\n
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ نہ کھیلنے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری کرکٹ اکنامی بڑی ہوتی تو یہ کبھی منع نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ انگلینڈ ہماری مدد کو آئے گا۔
رمیز راجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے حلقوں میں اگر ہمیں اس طرح بلاک کیا جائے گا تو آگے چل کر ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ ختم کرنے کے معاملے پر ہماری خط و خطابت جاری ہے۔<\/p>\n
چیئر مین پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے ہرجانہ لے کر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں پہلے نشانے پر ایک ٹیم تھی اب اس میں دو ٹیمیں اور شامل کرلیں۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہم اب عزت کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے اورعزت کے ساتھ ٹیموں کو بلائیں گے۔<\/p>\n
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس سے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔<\/p><\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی پر مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت کے وقت ساتھی کرکٹ بورڈ کا ساتھ نہ دینے پر وہ افسردہ ہیں۔ انہوں نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو ملتوی \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":20004,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/20003"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=20003"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/20003\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/20004"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=20003"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=20003"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=20003"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}