کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اگر میچز کے شیڈول میں تبدیلی ضروری ہوئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے بات کی جائے گی۔<\/p>\n
کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا۔<\/p>\n
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان جمعرات کو دوسرا ون ڈے اس وقت التوا شکار ہوا جب ٹاس ہو چکا تھا لیکن ایک رکن کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد ٹیمیں اور متعلقہ افراد ہوٹل آئسولیشن میں چلے گئے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق ایک فرد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 152 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج منفی آئے۔<\/p>\n
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا اور میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں روکا گیا تھا یعنی ٹاس ہو چکا ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ پیر کو کھیلا جائے گا، اس طرح سیریز کا اختتام پیر کو ہو گا۔<\/p>\n
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز منگل سے برج ٹاؤن بارباڈوس سے ہو رہا ہے اس لیے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سیریز کے شیڈول میں تھوڑا رد و بدل کیا جا سکتا ہے، میچ ایک روز آگے کیا جا سکتا ہے لیکن باقاعدہ اعلان اگلے چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز برج ٹاؤن باربا ڈوس میں ہی کھیلی جا رہی ہے۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اگر میچز کے شیڈول میں تبدیلی ضروری ہوئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے بات \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":18448,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/18447"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=18447"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/18447\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/18448"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=18447"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=18447"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=18447"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}