قبل ازیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شرجیل خان اور محمد نبی کی اچھی بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 186 رنز بنا لیے.<\/p>\n
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 2021 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔<\/p>\n
کراچی کنگز کے شرجیل خان نے شاہین شاہ آفریدی کی پہلی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد ایک چوکا مار کر اسکور 8 رنز تک پہنچایا لیکن قلندرز کے کپتان نے ایک آسان کیچ گرا دیا، جس سے شرجیل کو زبردست موقع مل گیا.<\/p>\n
شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں فخرزمان نے بابراعظم کا کیچ بھی گرایا تاہم آفریدی نے اسی اوور میں شان دار فاسٹ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتےہوئے قومی ٹیم کے کپتان کی وکٹیں اڑا دیں.<\/p>\n
شرجیل خان نے 4 اوورز میں 25 رنز کے بعد احمد دانیال کو دو چھکے لگائے لیکن پانچویں گیند پر حارث رؤف نے جو کلارک کو رن آؤٹ کر دیا.<\/p>\n
احمد دانیال نے نئے آنے والے بلے باز کو ایک گیند کا مہمان بنایا اور کولن انگرام کو بولڈ کر دیا.<\/p>\n
شرجیل خان نے محمد حفیظ کو چھٹے اوور میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی.<\/p>\n
محمد نبی کریز پر شرجیل کا ساتھ نبھانے آئے اور دونوں بلے بازوں نے اچھی شراکت بنائی اور اسی دوران شرجیل خان نے دباؤ میں نصف سنچری مکمل کی، جس میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے.<\/p>\n
شرجیل کی نصف سنچری مکمل ہونے کے بعد سمت پٹیل کے اوورمیں محمد نبی نے بلندو بالا دو چھکے لگائے اور ایک چوکا بھی رسید کیا، جس کے نتیجے میں کراچی کنگز کے 100 رنزبھی مکمل ہوئے.<\/p>\n
ڈیوڈ ویزے نے قلندرز کو بڑی کامیابی 13 ویں اوور میں دلائی جب شرجیل خان 64 رنز کی اننگز کھیل کر سمت پٹیل کو کیچ دے گئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے.<\/p>\n
اننگز کے 11 ویں اوور میں کنگز کے بلے بازوں نے سمت پٹیل سے 21 رنز بٹورے اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا.<\/p>\n
محمد نبی نے شرجیل کی کمی ہونے محسوس نہیں ہونے دی اور شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی.<\/p>\n
حارث رؤف نے 16 ویں اوور میں محمد نبی کو شرجیل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، وہ 35 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.<\/p>\n
کرسٹیان 27 رنز بنا کر سمت پٹیل اور شاہین شاہ آفریدی کے گٹھ جوڑ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان عماد وسیم کو صفر پر سمت پٹیل نے پہلے ہی آؤٹ کر دیا تھا.<\/p>\n
شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں وقاص مقصود کو بولڈ کردیا جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے.<\/p>\n
محمد عامر آخری اوور کی پانچویں گیند پر شاہین کا سامنا کرنے آئے لیکن ان کی وکٹیں اڑا دیں تو انہیں صفر پر واپس جانا پڑا۔<\/p>\n
کراچی کنگز نے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنالیے۔<\/p>\n
شاہین شاہ آفریدی نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور قلندرز کی 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری اوور میں صرف 3 رنز دیے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔<\/p>\n
لاہور قلندرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو کپتان سہیل اختر نے اپنی ناقص فیلڈنگ کے بعد ناقص بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھا اور پہلے اوور کی چوتھی گیند پر صفر پر رن آؤٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔<\/p>\n
جان ڈینلی اگلی گیند پر محمد عامر کی گیند کو سمجھنے سے قاصر رہے اور وکٹیں بچانے میں ناکام ہوئے۔<\/p>\n
لاہور قلندرز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جنہیں 33 کے مجموعی اسکور پر وقاص مقصود نے آؤٹ کیا، وہ 15 رنز بنا سکے۔<\/p>\n
فخرزمان ایک مرتبہ پھر وکٹ پر کھڑے رہے اور بین ڈنک ان کا ساتھ دینے آئے اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔<\/p>\n
اننگز کے 12 ویں اوور میں فخرزمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔<\/p>\n
فخرزمان نے 83 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے اور 54 گیندوں کا سامنا کیا۔<\/p>\n
ڈیوڈ ویزے کریز پر آنے والے آخری بلے باز تھے جنہوں نے موقع کی مناسبت سے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 31 رنز بنائے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے قلندرز کو 6 وکٹوں سے فتح دلائی۔<\/p>\n
بین ڈنک دوسرے اینڈ پر کھڑے رہے اور آؤٹ ہوئے بغیر 57 رنز بنائے۔<\/p>\n
لاہور قلندرز نے مقررہ ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 189 رنز بنا کر حاصل کرلیا اور پی ایس ایل 2021 میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کی روایت کو بھی برقرار رکھا۔<\/p>\n
شاہین شاہ آفریدی کو نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔<\/p>\n
خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے اس سے قبل 3،3 میچ کھیل کر 4،4 پوائنٹس حاصل کیے تھے تاہم بہتر رن ریٹ کے باعث کراچی کنگز دوسرے نمبر جبکہ قلندرز کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود تھی۔<\/p>\n
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔<\/p>\n
کراچی کنگز:<\/strong> عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک، محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، محمد الیاس، وقاص مقصود، محمد عامر, ارشد اقبال<\/p>\n لاہور قلندرز:<\/strong> سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، جان ڈینلی، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ذیشان اشرف<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":" پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے روایتی حریف کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قبل ازیں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2021 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شرجیل \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":14655,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/14654"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=14654"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/14654\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/14655"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=14654"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=14654"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=14654"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}