انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو عالمی نمبر ایک کے اعزاز سے محروم کرتے ہوئے آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔<\/p>\n
آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔<\/p>\n
تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 118پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 116 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔<\/p>\n
عالمی نمبر ایک بننے کی ایک وجہ ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کا شاندار ریکارڈ ہے جنہیں اپنی سرزمین پر آخری مرتبہ 2017 میں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی تھی اور 2017 سے وہ یہی واحد ٹیسٹ اپنی سرزمین پر ہارے ہیں۔<\/p>\n
بھارت کی ٹیم 114پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ کی ٹیم 106پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔<\/p>\n
جنوبی افریقہ کی ٹیم 96 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پاکستان 82 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔<\/p>\n
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے اور اس کے 77 پوائنٹس ہیں، افغانستان کی ٹیم 57 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔<\/p>\n
اسی طرح زمبابوے کی ٹیم 18پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہے جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم تاحال کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہے۔<\/p>\n
دوسری جانب ڈبل سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے عالمی نمبر ایک بلے باز کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے پوائنٹس 890 ہو گئے ہیں۔<\/p>\n
بھارت کے کپتان ویرات کوہلی 879 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور مارنس لبوشین 877 اور 850 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔<\/p>\n
باؤلرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو پیٹ کمنز عالمی نمبر ایک باؤلر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور ٹم ساؤدھی بالترتیب تیسرے اور چوتھے بہترین باؤلر ہیں۔<\/p>\n<\/div>\n<\/div>\n","protected":false},"excerpt":{"rendered":"
پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک ٹیم بن گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں \u0645\u0632\u06cc\u062f \u067e\u0691\u06be\u06cc\u06ba<\/a><\/p>\n","protected":false},"author":1,"featured_media":13294,"comment_status":"closed","ping_status":"closed","sticky":false,"template":"","format":"standard","meta":{"footnotes":""},"categories":[1],"tags":[],"_links":{"self":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/13293"}],"collection":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts"}],"about":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/types\/post"}],"author":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/users\/1"}],"replies":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcomments&post=13293"}],"version-history":[{"count":0,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/posts\/13293\/revisions"}],"wp:featuredmedia":[{"embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=\/wp\/v2\/media\/13294"}],"wp:attachment":[{"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fmedia&parent=13293"}],"wp:term":[{"taxonomy":"category","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Fcategories&post=13293"},{"taxonomy":"post_tag","embeddable":true,"href":"http:\/\/intv.pk\/index.php?rest_route=%2Fwp%2Fv2%2Ftags&post=13293"}],"curies":[{"name":"wp","href":"https:\/\/api.w.org\/{rel}","templated":true}]}}