
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک مرسڈیز بچے کو تحفے میں دے دی۔
محمد بن سلمان سے ملنے کی خواہش میں ایک شخص بچے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران بچے کی ملاقات سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوگئی۔
بچے نے محمد بن سلمان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
محمد بن سلمان نے کہا آپ مرسڈیز چاہتے ہیں، تو بچے نے ہاں میں جواب دیا، انہوں نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتا لینے کا کہا دیا۔
View this post on Instagram
دوسرے روز بچے کے گھر مہنگی مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔