ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن کا پاک فوج کی اضافی نفری کیلئے وزارت دفاع کو خط

ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن کا پاک فوج کی اضافی نفری کیلئے وزارت دفاع کو خط
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پاک فوج کی اضافی نفری تعینات کرنے کے لیے وزارت دفاع کو خط لکھ دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ اور دفاع کے سیکرٹریز کو خط لکھا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کردیخط میں کہا گیا ہےکہ اکتوبرکو قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں الیکشن ہے، ان حلقوں میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے،کچھ لیڈرز اپنے کارکنان کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں، سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے خطرات ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، فوجی اہلکاروں نے تشدد کو مؤثر انداز سے روکا، ضمنی الیکشن میں پنجاب اور سندھ رینجرز سمیت ایف سی کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے، 15 سے 17 اکتوبر تک فوج، رینجرز اور ایف سی کی نفری پولنگ اسٹیشنزکے باہر تعینات کی جائے، پاک فوج کی اضافی نفری کو ضمنی انتخابات میں تعینات کیا جائے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet