پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسحاق ڈار
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet