پاکستانی ماہی گیروں نے چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچالیا

 چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچالیا
کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے چینی باشندے کو ڈوبنے سے بچالیا۔

ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ کے مطابق سمندر میں مچھلی کے شکارپر ابراہیم حیدری سے روانہ ہونے والی المدینہ نامی ماہی گیر لانچ کے ناخدا عبداللہ نے بتایا کہ وہ دیگر ماہی گیروں کے ہمراہ مچھلی کے شکار لیے ابراہیم حیدری سے نکلے تو کورنگی کریک سے آگے کھلے سمندر میں ایک شخص تیرتا ہوا دکھائی دیا۔

انھوں نے اندازہ لگا لیا کہ سمندر میں طغیانی کے سبب وہ فرد مشکل سے دوچار ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے،جس کے بعد انھوں نے چینی باشندے کو سمندر سے نکالا اوراپنی کشتی پر لے آئے۔

کمال شاہ کے مطابق ماہی گیر چینی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے چینی باشندے سے تفصیلات نہیں جان سکے،تاہم چینی باشندے کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے حوالے کردیا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet