فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتبادلے؛ کورکمانڈر پشاورتبدیل

آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کرکے کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں دو اعلی عہدوں پر تبدیلیاں کی گئیں ہیں، موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا جبکہ ملڑی سیکریٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملڑی سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 نومبر کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی کمان سنبھال تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet