ایران میں6.1 شدت کے زلزلے سے5 افراد ہلاک

ایران میں6.1 شدت کے زلزلے سے5 افراد ہلاک
ایران میں6.1 شدت کے زلزلے سے5 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران کے خلیجی ساحلی علاقے میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 22زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز ایران کے جنوبی ساحلی علاقے کی بندرگاہ لنگا تھا۔

متحدہ عرب امارات کے بعض علاقوں دبئی ، شارجہ اور عجمان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سعودی عرب ، بحرین ، عمان اور قطر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet